Maktaba Wahhabi

382 - 608
’’ میں ستاروں کے محل وقوع کی قسم کھاتا ہوں اور اگر تم جانو تو یقینا یہ بہت بڑی قسم ہے ! یہ قرآن ایک بلند پایہ ( کتاب ) ہے جو لوح محفوظ میں درج ہے ۔جسے پاکیزہ لوگوں کے سوا کوئی نہیں چھو سکتا ۔ یہ رب العالمین کی نازل کردہ ہے ۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو کہیں { اَلْکِتَابُ الْمُبِیْن} ، کہیں{ اَلْکِتَابُ الْحَکِیْم } ،کہیں { تَنْزِیْلُ الْکِتَابِ مِنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْم } اور کہیں اس کی قسم کھا کر فرماتے ہیں :{ حٰم . وَالْکِتَابِ الْمُبِیْن . إِنَّا أَنْزَلْنَاہُ قُرْآنًا عَرَبِیًّا لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ} اور کہیں { یٰس. وَالْقُرْآنِ الْحَکِیْم } اور کہیں {ص. وَالْقُرْآنِ ذِی الذِّکْر } الغرض یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے مختلف اوصاف ذکرکرکے اور اس کی قسم کھا کر اس کی عظمت کو واضح فرماتے ہیں تاکہ اس کے ماننے والے بھی اپنے دل کی گہرائی سے اس کی قدرو منزلت کا اعتراف کریں اور اس کو اپنا دستور حیات بنائیں ۔ قرآن مجید بے مثال کتاب ہے قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی سب سے افضل کتاب ہے اور اپنی فصاحت وبلاغت کے اعتبار سے بے مثال ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس میں بار بار یہ چیلنج فرمایاکہ تمام فصحاء وبلغاء اکٹھے مل کر اس جیسی ایک سورت بھی لا کے دکھائیں ۔ پھر اس نے یہ کھلا اعلان کیا کہ تمام جن وانس مل کر بھی اس جیسا قرآن لانا چاہیں تو نہیں لا سکتے ۔ {قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَی أَن یَّأْتُوا بِمِثْلِ ہَـذَا الْقُرْآنِ لاَ یَأْتُونَ بِمِثْلِہِ وَلَوْ کَانَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ ظَہِیْرًا}[1] ’’ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تمام انس وجن مل کر اس قرآن جیسا لاناچاہیں تو اس جیسا نہیں لا سکیں گے ، چاہے وہ ایک دوسرے کے مدد گار بن جائیں ۔‘‘ قرآن مجید سیدھا راستہ دکھلاتا ہے قرآن مجید دنیوی اور اخروی بھلائیوں کی طرف انسان کی راہنمائی کرتا ہیاور ایسا مضبوط اور سیدھاراستہ دکھلاتا ہے جو انسان کو جنت تک پہنچا دیتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے:{ إِنَّ ہَـذَا الْقُرْآنَ یِہْدِیْ لِلَّتِیْ ہِیَ أَقْوَمُ وَیُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِیْنَ الَّذِیْنَ یَعْمَلُونَ
Flag Counter