Maktaba Wahhabi

380 - 608
فضائل ِ قرآن مجید اہم عناصرِ خطبہ : 1۔ ماہِ رمضان اور قرآن مجید 2۔ قرآن مجید کی قدرو منزلت 3۔ قرآن مجید کے بعض فضائل 4۔ قرآن مجیدکو کیوں نازل کیا گیا ؟ 5۔ قرآن مجید کی تاثیر 6۔ قرآن مجید کو مضبوطی سے تھامنے کا حکم پہلا خطبہ برادرانِ اسلام ! اللہ تعالیٰ نے آسمانی کتابوں میں سے سب سے افضل کتاب (قرآن مجید ) کو مہینوں میں سے سب سے افضل مہینہ (رمضان المبارک) میں اتارا ،بلکہ اس مبارک مہینے کی سب سے افضل رات( لیلۃ القدر)میں اسے لوحِ محفوظ سے آسمان دنیا پر یکبارگی نازل فرمایا اور اسے بیت العزۃمیں رکھ دیا۔ فرمان الٰہی ہے : {شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْ أُنْزِلَ فِیْہِ الْقُرْآنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَبَیِّنَاتٍ مِّنَ الْہُدٰی وَالْفُرْقَانِ}[1] ’’ وہ رمضان کا مہینہ تھا جس میں قرآن نازل کیا گیاجو لوگوں کیلئے باعث ِ ہدایت ہے اور اس میں ہدایت کی اور ( حق وباطل کے درمیان ) فرق کرنے کی نشانیاں ہیں ۔ ‘‘ اور فرمایا :{ إِنَّا أَنْزَلْنَاہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ } [2] ’’ ہم نے اسے لیلۃ القدر میں نازل کیا ۔‘‘ اِس سے معلوم ہوا کہ قرآن مجید کا رمضان المبارک سے گہرا تعلق ہے، اس لئے اس مبارک مہینے میں قرآن مجید کی تلاوت زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس ماہ میں اس کا خاص اہتمام فرماتے اور رمضان المبارک کی ہر رات حضرت جبریل علیہ السلام کو قرآن مجید سناتے تھے۔ جیسا کہ صحیح بخاری کی ایک حدیث میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ(کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم أَجْوَدَ النَّاسِ بِالْخَیْرِ،وَکَانَ أَجْوَدَ مَا یَکُوْنُ فِیْ رَمَضَانَ حِیْنَ یَلْقَاہُ جِبْرِیْلُ،وَکَانَ جِبْرِیْلُ علیہ السلام یَلْقَاہُ کُلَّ لَیْلَۃٍ فِیْ رَمَضَانَ حَتّٰی یَنْسَلِخَ ، یَعْرِضُ عَلَیْہِ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم الْقُرْآنَ،فَإِذَا لَقِیَہُ جِبْرِیْلُ علیہ السلام کَانَ أَجْوَدَ بِالْخَیْرِ مِنَ
Flag Counter