Maktaba Wahhabi

32 - 608
الألبانی یا حسنہ الألبانی ) تو اس سے مقصود یہی ہے کہ شیخ رحمہ اللہ نے ان کتابوں کی تحقیق میں اِس حدیث کو صحیح یا حسن قرار دیا ہے ۔ اور اگر حدیث سنن اربعہ کے علاوہ کسی اور کتاب میں ہو تو اس پر شیخ البانی رحمہ اللہ کی تصحیح کا حکم شیخ کی مختلف کتابوں سے نقل کرکے ان کی تصریح کر دی گئی ہے ۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ میں نے اِس کتاب میں صرف وہ احادیث ذکر کی ہوں جنھیں شیخ مذکور رحمہ اللہ نے صحیح یا حسن قرار دیا ہے کیونکہ بعض اوقات ایک حدیث شیخ کے نزدیک ضعیف ہوتی ہے جبکہ اُس پر بعض متقدمین نے صحت کا حکم لگایا ہوتا ہے ۔ اس لئے آپ کو اِس کتاب میں بعض احادیث ایسی ملیں گی ( اور وہ بہت کم ہیں ) جن پر میں نے شیخ مذکور رحمہ اللہ کی تصحیح نقل نہیں کی ۔ 10۔ان سب خوبیوں کے باوجود یہ ایک انسان کی کاوش ہے جس میں غلطی کا امکان بھی ہے۔ اگر اس میں کوئی صحیح بات ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہے اور اگر کوئی غلط بات ہے تو وہ میری اور شیطان کی طرف سے ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ سے معافی کا طلبگار ہوں ۔ اور اس سے دعا گو ہوں کہ وہ اِس کاوش کو جیسی بھی ہے قبولیت سے نوازے ۔ آمین یہ خطبات ظاہرہے کہ خطباء حضرات ، دعاۃ ومبلغین اوراہلِ علم کے ہاتھوں میں آئیں گے تو میں شکر گذار ہوں گا ان حضرات کا جو اِس کتاب میں کسی بھی غلطی ( خواہ طباعت کی ہو یا علمی ) اس کے بارے میں مجھے آگاہ فرمائیں گے تاکہ اگلے ایڈیشن میں تصحیح کی جا سکے ۔ وجزاکم اللّٰه خیراً
Flag Counter