Maktaba Wahhabi

22 - 608
(۲) سنت کے مطابق ہرخطبہ کو دوحصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے اور برصغیر کی روایت کے خلاف دونوں خطبوں میں وعظ و تذکیر کے مواد رکھے گئے ہیں۔ (۳) ہرخطبہ کے آغاز میں خطبہ کے اہم عناصر(عناوین) کو نمایاں کردیا گیا ہے تاکہ دوران خطبہ خطیب کی نظر سے کوئی گوشہ اوجھل نہ ہونے پائے۔ (۴) خطبہ کے مواد خالص کتاب وسنت اورمستند واقعات پرمشتمل ہیں، احادیث کے تعلق سے فاضل مرتب نے سخت احتیاطی موقف اختیار کیا ہے اور صرف صحیح ثابت شدہ احادیث ہی کے ذکرکا اہتمام والتزام کیا ہے اورصحیحین کے علاوہ حدیث کی جن دیگر کتابوں کی حدیثیں نقل کی ہیں ان پرامام البانی رحمہ اللہ کی تصحیح وتحسین کا حکم حوالہ کے ساتھ ذکرکردیا ہے۔ (۵) تمام آیات،احادیث، آثار اورواقعات کا حوالہ اصل مرجع سے موجودہ علمی انداز میں ذکرکیا ہے۔ (۶) اسلوبِ ترتیب گوکہ خالص موضوعی اورعلمی ہے تاہم زبان نہایت سلیس ،عام فہم اورشستہ استعمال کی گئی ہے کہ قاری /سامع کو سمجھنے میں ذرہ بھی مشکل پیش نہ آئے۔ (۷) موضوع کوکتاب وسنت کے دلائل سے مُبَرہَن کرنے کے ساتھ کہیں کہیں عقلی دلائل بھی ذکرکئے گئے ہیں۔ آخر میں دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے فیض کو عام کرے ،امت کے عقائد واعمال کی اصلاح کا اسے ذریعہ بنائے،دعاۃ ومبلغین کواس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق بخشے اورفاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کی زندگی میں برکت دیتے ہوئے ان کو مزید علمی ودعوتی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے، نیز لجنۃ القارۃ الہندیۃ کے جملہ ذمہ داران خصوصاً شیخ أبوخالد فلاح المطیری حفظہ اللہ اور دیگر کارکنان وجملہ معاونین کوجزائے خیر دے جن کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجہ میں یہ مفید مجموعہ منظرعام پر آسکا ۔(آمین) وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ وبارک وسلم عبدالمنان عبدالحنان سلفیؔ وکیل الجامعہ ،جامعہ سراج العلوم السلفیہ وایڈیٹرماہنامہ ’’السراج‘‘ جھنڈانگر، نیپال
Flag Counter