Maktaba Wahhabi

114 - 114
روایتیں غلط نہیں ہوتیں ، لیکن اکثر ہوتی ہیں ۔ سوال نمبر: ۲۔ جرح و تعدیل دونوں ہوں تو کس کو مقدم کیا جائے؟ جواب: عرض کرچکا ہوں کہ جرح اگر مفسر ہو تو مقدم ہے ورنہ تعدیل ،اور یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ جرح کرنے والا متشدد ہے ، معتدل ہے یا متساہل۔[1] سوال نمبر:۳۔ بعض نے جرح کو تعدیل پر مقدم کیا ہے،کیا یہ صحیح ہے؟ جواب: ہاں! لیکن یہ تب صحیح ہے جب جرح مفسر ہو۔ جب جرح مفسر نہ ہو تو علی الاطلاق مقدم نہ ہوگی۔ سوال: نمبر: ۴۔ جرح و تعدیل کو سمجھنے کے لئے کون سا طریقہ اختیار کیا جائے اور کون سی کتب مفید ہیں ان کا کیسے مطالعہ کیا جائے؟ جواب: جرح و تعدیل کے فن کو سمجھنے کے لئے بنیادی کتابیں ، ایک کتاب تو میں نے آپ کے سامنے ذکر کی ہے، علامہ عبدالحئی رحمہ اللہ کی الرفع والتکمیل ، جو اس فن میں بہت اچھی
Flag Counter