Maktaba Wahhabi

58 - 114
کذاب کے لفظ کا ’’خطاء ‘‘کے معنی میں استعمال : کذاب کا لفظ اور متہم بالکذب کا لفظ اہل حجاز کے یہاں بسا اوقات خطا پر بھی بولا جاتا ہے۔ جہاں کذاب کا لفظ آپ دیکھیں تو یہ نہ سمجھ لیں کہ وہ راوی کذاب ہے بلکہ اس کی تفصیل اور نوعیت معلوم کرنی چاہئے۔ اس لئے کہ خطا اور غلطی پر اہل حجاز بالخصوص اور ائمہ جرح والتعدیل علی الاطلاق اس کا استعمال کرتے ہیں۔ بلکہ ایک حدیث میں بھی یہ مسئلہ موجود ہے۔حاملہ متوفی عنھا زوجھا کی عدت کیا ہے؟ بعض نے کہا کہ ابعد الاجلین (یعنی دو مدتوں میں سے لمبی والی مدت)گزارے۔ یہی واقعہ نبی کے دور میں ہوا اور ابوالسنابل نے یہی بات کہی، مسند احمد میں ہے کہ نبی نے فرمایا: کذب ابوالسنابل۔[1]اب یہاں کذب کا معنیٰ جھوٹ بولنا نہیں بلکہ خطا کے معنی پر بولا گیا ہے۔ اور یہ کذب کا لفظ نکالیں تاج العروس میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ [أهل الحجاز، يقولون: كذبت بمعنى أخطأت] یعنی : اس کا اطلاق ائمہ کے نزدیک اہل حجاز کے نزدیک خطا اور وہم پر بھی ہوتا ہے۔ [2]اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ
Flag Counter