Maktaba Wahhabi

36 - 114
الوھم والایھام پر نقد کیا ہے۔ ابن القطان رحمہ اللہ نے جو وھب بن مانوس کے بارے میں کہا اس حوالے سے کہتے ہیں ):خالفک خلق فی ذلک وثقہ ابن عبدالبر لکونہ ما غمز اصلاً ولا ھو مجھول الروایة الثقتین عنہ۔[1] یعنی (وھب بن مانوس کو آپ مجہول کہتے ہیں اور کہتے ہیں اس کی عدالت ثابت نہیں ) حالانکہ آپ کی ایک جماعت نے مخالفت کی ہے۔ ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے اس کی توثیق کی ہے کیونکہ کسی نے اس پر اعتراض نہیں کیا اور نہ ہی وہ مجہول ہے کیونکہ دو ثقہ اس سےروایت کرتے ہیں۔ گویاکہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ یہ مؤقف اختیار کئے ہوئے ہیں کہ راوی سے ایک جماعت روایت کرے تو اس کی توثیق ثابت ہوجاتی ہے۔ اسی طرح ایک اور مقام پر ابوالمثنیٰ کے بارے میں حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: وثقہ ابن عبدالبر لکونہ ما غمز اصلاً ولا ھو مجھول الروایة الثقتین عنہ[2]
Flag Counter