Maktaba Wahhabi

22 - 114
بلکہ امام یحی بن سعید القطان رحمہ اللہ کا بھی بڑا عجیب واقعہ ہے ۔( یہ بصری ہیں اور یحی بن سعید الانصاری رحمہ اللہ مدنی ہیں ۔) یحی بن سعید القطان رحمہ اللہ جب آخری ایام میں تھے ان کے پاس ابوبکر الخلاد رحمہ اللہ آئے ،یحی بن سعید القطان رحمہ اللہ نے ان سے پوچھ لیا کہ اہل بصرہ میرے بارے میں کیا خیال رکھتے ہیں؟ (کہ معلوم ہوجائے کہ وہ کیا خیال رکھتے ہیں؟ ان کی میرے بارے میں کیا شہادت ہے؟) انہوں نے جواب دیا: اہل بصرہ کہتے ہیں کہ آدمی تو بہت اچھے ہیں لیکن یہ جو راویوں پر جرح کرتے ہیں یہ کام اچھا نہیں ہے۔ (یعنی سب خوبیوں کے اعتراف کے بعد آپ کی جرح و تعدیل کے عمل کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے) امام یحی بن سعید القطان رحمہ اللہ نے فرمایا:’’مجھے یہ بات گوارا ہے کہ قیامت کے دن پوچھا جائے کہ تم نے اس کے بارے میں یہ نقد کیوں کیا ہے؟ لیکن یہ سوال گوارا نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ پوچھے کہ میرے نبی ﷺکی طرف بات بیان کرنے والے نے بات بیان کی اور وہ آدمی قابل اعتبار نہیں تھا اور تم خاموش رہے مجھے اس سوال سےخوف آتا ہےکہ اس کا، میں کیا جواب دوں گا؟؟[1] بہرحال بعض نیک حضرات نے اسے غیبت بھی سمجھا ہے ،لیکن یہ غیبت نہیں ہےبلکہ دین کی خدمت اور احادیث رسول کی حفاظت کا ایک ذریعہ ہے۔ عدالت: لغوی معنی: ’’العدالة العدل من الناس ‘‘
Flag Counter