Maktaba Wahhabi

41 - 114
اسی طرح ابو غطفان المری کوامام دارقطنی رحمہ اللہ نے مجہول کہا ہے۔[1] اسی طرح عبداللہ بن معانق سے تین راوی روایت کرنے والے ہیں، لیکن دارقطنی رحمہ اللہ اس کو بھی مجہول کہتے ہیں۔ لہذا ان تمام مثالوں کی روشنی میں واضح ہوجاتا ہے کہ امام دارقطنی رحمہ اللہ کی طرف بھی یہ انتساب درست نہیں ہے۔ لہذا انہیں امام ابن حبان رحمہ اللہ کی طرح متساہل نہیں کہا جاسکتا۔البتہ توثیق و جرح کے معاملے میں اجتہادی طور پر ان سے خطاء ہوئی ہو ، تو یہ بات دوسرے دائرے میں چلی جاتی ہے۔ یہاں بات ہورہی ہے کہ ایک مؤقف بزار اور اکثر اہل علم کا ہے اور دوسرا مؤقف ابن حبان کا اور حاکم رحمۃ اللہ علیہ کا، اس کے ساتھ بعض نے امام دارقطنی اور امام عجلی رحمۃ اللہ علیہ کو بھی شامل کیا ہے جوکہ صحیح نہیں ہے۔
Flag Counter