Maktaba Wahhabi

42 - 114
قرائن التوثیق کیا ثقہ راوی کا اپنے شیخ کا فقط نام لینا ہی اس کی توثیق ہے؟؟ بعض حضرات نے یہ بھی اصول بیان کیا ہے کہ اگر کوئی ثقہ راوی اپنے شیخ کا نام لے لیتا ہے تو اس کا نام لینا ہی اس کی توثیق ہے۔ لیکن یہ اس راوی کی توثیق نہیں ہے۔ اس لئے کہ ممکن ہے کہ اس کے نزدیک تو یہ راوی ثقہ ہو اور دوسرے کے نزدیک یہ راوی ثقہ نہ ہو۔ لہذا صرف نام لینا قابل اعتبار قرینہ نہیں ہے۔ صرف ثقات سے روایت لینے میں معروف راوی کا کسی راوی سے روایت لینا ہی توثیق ہے؟؟ کئی ایک حضرات نے یہ ذکر کیا ہے کہ جوامام’’ لایروي الا عن ثقة ‘‘ (یعنی صرف ثقہ سے روایت لینے )میں معروف ہو تو یہ ان کا روایت کرنا مروی عنہ راوی کی توثیق ہے۔ جیسا کہ امام شعبہ ، امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں ذکر کیا جاتا ہے کہ وہ صرف ثقہ ہی سے روایت کرتے ہیں۔[1] لیکن یہ اصول بھی حتمی نہیں ہے،کیونکہ:
Flag Counter