Maktaba Wahhabi

70 - 114
نقصانِ ضبط اور اس کے اسباب ضبط میں کمی بیشی بھی ہوتی ہے اور اس کےکئی اسباب ہیں ۔جیسا کہ بیان کئے جاتے ہیں۔ ۱۔ نقصان ضبط کی پہلی صورت )سوء حفظ ( سوء حفظ کی تعریف یہ ہےکہ جس کی اخطاء یا صواب کے دونوں پہلو کو ترجیح نہ دی جاسکے یعنی اسے یقین و اعتماد نہیں ہے۔ ایسے راوی پر سوء حفظ کا اطلاق کیا جاتا ہے۔ آج کل تو عارضہ سوء حفظ ہی کا اکثر نظر آتا ہے، ہمارے اساتذہ کہا کرتے تھے کہ جو حفظ پہلے تھا وہ ہمیں نظر نہیں آتا اور اب ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمارے اساتذہ کے وقت میں جو حفظ و ضبط ہمیں نظر آتا تھا اب نظر نہیں آتا تو یہ انحطاط آتا ہی جارہا ہے۔کہاں شیخ العرب والعجم سید بدیع الدین شاہ راشدی، ان کا حفظ و ضبط ؟ کہاں محدث محمد گوندلوی رحمۃ اللہ علیہ !ان کا حفظ و ضبط، جس فن پر بات کرو ایسا لگتا تھا یہ فن سارا یہیں آگیا ہے۔ سوء حفظ کی اقسام ا۔سوء حفظ ایک تو وہ ہے جو ہمیشہ انسان کے ساتھ ملحق ہو ابتدا ہی سے کمزور حافظہ ہے۔ ب۔سوء حفظ طاری: جو کسی سبب سے حفظ کی کمزوری اس کو لاحق ہوگئی ہے۔ مثال کے طور پر بینائی کے ضائع ہونے یا بڑھاپے کی وجہ سے حفظ و ضبط میں خلل واقع
Flag Counter