Maktaba Wahhabi

112 - 114
کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کیا کہاہے؟ اسی طرح ایک معروف بات ہے ،امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ’’منکر الحدیث ‘‘ ، امام ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ ’’ کل من قلت فیہ منکر الحدیث فلا تحل الروایۃ ‘‘ اس سے روایت حلال نہیں ہے۔ اب اس سے بادی النظر میں معلوم یہ ہوتا ہے کہ و ہ ’’ لا یکتب حدیثہ ‘‘ کے درجے میں ہے، لیکن ’’ لا تحل الروایۃ ‘‘ کا مفہوم یہاں یہ نہیں ہے۔ یہاں مراد یہ ہے کہ ’’لا تحل الاحتجاج بروایتہ ‘‘ یعنی اس کی روایت سے احتجاج جائز نہیں ، کیونکہ بعض ایسے راوی موجود ہیں جن کو امام بخاری رحمہ اللہ نے منکر الحدیث کہا ہے اور ان کی حدیث بھی امام بخاری رحمہ اللہ نے لکھی ہے، تو اس کی توجیہ پھر یہی ہوگی کہ اس سے مراد لاتحل الاحتجاج بروایته،یہی وجہ ہے کہ امام سخاوی رحمہ اللہ نے فتح المغیث میں یہ کہا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کے نزدیک منکر الحدیث کا مفہوم یہ بھی ہے کہ اس سے مراد لا تحل الاحتجاج به ہے۔ دراصل بات ایسے ہی ہے جیسے کہ کہی گئی ہے ۔ جس کے دامن میں پھول ہوتے ہیں اس کے اپنے اصول ہوتے ہیں امام بخاری رحمہ اللہ کے اصول کچھ علیحدہ ہیں، امام ابوزرعہ رحمہ اللہ کے، امام ابوحاتم رحمہ اللہ کے، امام یحی بن معین رحمہ اللہ کے اصول کچھ علیحدہ ہیں ، لیکن ان کا علم جب آپ اس فن سے ممارست رکھیں گے تو یہ آتے رہیں گے۔ وہ ضروری باتیں جو میں نے سمجھی ہیں وہ میں نے آپ کے سامنے کردی ہیں ، اللہ اس فن کو سمجھنے میں ہمیں ایک دوسرے کا ممد و معاون بنائے۔ سبحانک اللھم وبحمدک اشھد ان لاالہ الا انت استغفرک و اتوب الیک
Flag Counter