Maktaba Wahhabi

35 - 234
27۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ:’’ ان پر اللہ تعالیٰ کے جو حقوق عائد ہیں وہ انہیں بتلانا‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ اسلام کی دعوت حکمت اور دانائی کے ساتھ پیش کرنی چاہئے۔ 28۔ ایک مسلمان کو اسلام میں مقرر کردہ اللہ تعالیٰ کے حقوق سے روشناس ہونا چاہئے تاکہ وہ دوسروں کو بھی تعلیم دے سکے۔ 29۔ جس کسی کے ہاتھوں ایک بھی آدمی ہدایت پاجائے اس کے لیے بڑا ثواب اور بڑی عظمت ہے۔ 30۔ فتوی پر قسم اٹھانے کا جواز۔ اس باب کی شرح: باب: لاَ اِ لٰہٰ اِ لَّا اللّٰهُ کی دعوت کا بیان[1] ان ابواب میں یہ ترتیب جسے مؤلف رحمۃ اللہ علیہ نے اختیار کیا ہے؛ انتہائی مناسب اور عمدہ ترتیب ہے۔ اس سے پہلے ابواب میں آپ نے توحید کے وجوب اوراس کے فضائل کا ذکر کیا تھا۔ اور توحید اور اس کی تکمیل کی ترغیب دی تھی؛ کہ اسے ظاہری اور باطنی طور پر مکمل کیا جائے؛ اور اس کے مخالف امور سے بچ کر رہا جائے۔ اس سے انسان کے نفس میں توحید کامل ہو جاتی ہے۔ پھر اس باب میں اس توحید کی تکمیل کا ایک پہلو یہ بھی ذکر کیا کہ دوسروں کو اس کی دعوت دی جائے۔ جیسا کہ حدیث میں ہے کہ: ’’: لاَ اِ لٰہٰ اِ لَّا اللّٰهُ کے اقرارکی دعوت دی جائے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ توحید اس وقت تک کامل نہیں ہوسکتی جب تک اس کے تمام مراتب کو پورا نہ کر لیا جائے۔ اورپھر دوسروں میں بھی توحید کے مراتب مکمل کرنے کے لیے کوشش کرے۔ یہ درحقیقت تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا طریقہ اور راستہ ہے۔ یہ ہستیاں اپنی امتوں کو سب سے پہلے اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک کی عبادت کی دعوت دیتے ہیں۔ اوریہی طریقہ امام الانبیاء و سید المرسلین علیہم السلام و صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا۔ آپ کا سب سے بڑا کام ہی اس توحید کی دعوت تھی۔ آپ حکمت کے ساتھ اور عمدہ اور دلنشین وعظ کے ساتھ اوراچھے رد کے ساتھ لوگوں میں یہ دعوت پیش کرتے تھے۔ آپ نہ ہی کبھی اس دعوت سے علیحدہ ہوئے اور نہ ہی کبھی اس کی تبلیغ میں کمزوری دیکھائی۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھوں پر بہت بڑی مخلوق کو ہدایت نصیب فرمائی۔ اورآپ کی دعوت کی برکت سے یہ دین زمین کے مشرق و مغرب میں پھیل گیا۔ آپ خود بھی توحید کی دعوت دیتے اور اپنے نمائندوں اور سفیروں اور ماننے والوں کو بھی حکم دیتے کہ وہ سب سے پہلے لوگوں کو توحید کی دعوت دیں۔اس لیے کہ تمام اعمال کی اصلاح و درستگی اور قبولیت کا مدار توحید پر ہے۔ جیسے انسان خود اللہ تعالیٰ کی توحید پر قائم ہوتا ہے؛ ایسے ہی اس پر واجب ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو بھی اچھے طریقے سے اللہ تعالیٰ کی توحید
Flag Counter