Maktaba Wahhabi

212 - 234
3۔ بدگمانی کی صورتیں بے شمار ہیں۔ 4۔ اس بدگمانی سے وہی محفوظ رہ سکتا ہے جواللہ تعالیٰ اسماء و صفات کی حقیقت پہچاننے کے ساتھ ساتھ معرفت نفس بھی رکھتا ہو۔ اس باب کی شرح: باب: اللہ تعالیٰ کے متعلق ناحق جاہلانہ بدگمانی کرنا انسان کا ایمان اور توحید اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتے جب تک وہ ان تمام چیزوں کا عقیدہ نہ رکھے جن کی خبر اللہ تعالیٰ نے دی ہے؛ جیسے اس کے اسماء و صفات؛ اور کمالات۔ اورہر اس بات کی تصدیق نہ کرلے جس کی خبر اللہ تعالیٰ نے دی ہے ؛ وہ ہوکر رہے گا۔[1] اور اللہ تعالیٰ اپنے دین کی نصرت اور حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کا جو وعدہ کیا ہوا ہے؛ وہ پورا ہو کر رہے گا۔ پس یہ عقیدہ رکھنا ایمان کا حصہ ہے؛ اور اس پر ایمان رکھنے سے اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے۔ ہر وہ گمان جو اس کے منافی ہو؛ بلاشک و شبہ وہ جاہلیت کی بدگمانی ہے جو کہ توحید کے منافی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ کے متعلق بد گمانی اس کے کمال کی نفی اور انکار ہے۔ اور ان خبروں کی تکذیب ہے جو اللہ تعالیٰ نے دی ہیں ؛ اور اس کے وعدہ کے پورا ہونے میں شک و شبہ ہے۔ واللہ اعلم
Flag Counter