Maktaba Wahhabi

204 - 234
پہلے باب میں مسئول[جس سے سوال کیا گیا ہو] سے خطاب ہے۔ یہ کہ جب کوئی انسان اس کے سامنے اپنی ضرورت پیش کرے؛ اور اس کے سامنے اپنے سب سے بڑے ذریعہ کو بطور وسیلہ پیش کرے۔یعنی اللہ تعالیٰ کا نام لیکر سوال کرے؛ تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے حق کی تعظیم اور احترام میں اس کی ضرورت کو پورا کرے۔ اور اپنے بھائی کو اس کا حق ادا کرے۔ کیونکہ اس نے اپنا سب سے بڑا سبب اور وسیلہ اس کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ دوسرے باب میں سائل سے خطاب ہے۔ اس پر واجب ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا احترام کرے۔ اور اللہ تعالیٰ کا نام لیکر دنیاوی مطالب میں سے کوئی چیز طلب نہ کرے۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کا نام لیکر انتہائی اہم ترین اور عظیم تر مقصد یعنی دائمی اور ابدی نعمتوں والی جنت کے بغیر کسی دوسری چیز کا سوال کرے۔ اس میں رب سبحانہ و تعالیٰ کی رضامندی اور اس کے مبارک و کریم چہرہ انور کی طرف نظر اور اس سے تکلم و گفتگو کی لذت ہے۔ پس یہ سب سے اہم ترین مطلوب ہے؛ جو اللہ تعالیٰ کا نام لیکر طلب کی جائے۔ جہاں تک دنیاوی مطالب کا تعلق ہے؛ تو دنیا کے حقیر امور اگرچہ انسان اپنے رب کے علاوہ کسی سے نہیں مانگتا؛ لیکن پھر بھی اسے چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے چہرہ کا واسطہ دیکر ان کا سوال نہ کرے۔
Flag Counter