Maktaba Wahhabi

37 - 49
ترجمہ:تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک اپنے (مسلمان)بھائی کے لئے وہ چیز پسند نہ کرنے لگے جو اپنے لئے پسند کرتا ہے۔ نیز فرمایا: [اَلْمُسْلِمُ اَخُو الْمُسْلِمِ لاَیَحْقِرُہٗ وَلاَیَخْذُ لُہٗ وَلَایُسَلِمُہُ ،بِحَسْبِ امْرِیٍ مِّنَ الْشَّرِّ أَنْ یَّحْقِرَ أَخَاہُ الْمُسْلِمِ ،کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُہٗ وَمَا لُہٗ وَعِرْضُہٗ ][1] ترجمہ:ایک مسلما ن دوسرے مسلمان کا بھائی ہے نہ تو وہ اسے حقیر سمجھتا ہے اور نہ ذلیل کرتا ہے اور نہ ہی اسے تکلیفوں کا نشانہ بننے کے لئے چھوڑتا ہے۔ آدمی کے بُرا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے ۔ہرمسلمان کا خون ،مال اور عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے ۔ ایک اور حدیث میں فرمایا: [لَا تَبَا غُضُوْا وَلَاتَدَابَرُوْا وَلاَتَنَا جَشُوْا وَلاَیَبِعْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَیْعِ بَعْضٍ وَکُوْنُوْا عِبَادَ اللّٰہِ اِخْوَانًا ][2] ترجمہ:آپس میں بغض نہ کرو ،باہمی دشمنی نہ کرو ،ایک دوسرے کے سودے کو بگاڑنے
Flag Counter