Maktaba Wahhabi

23 - 49
ترجمہ:جو لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں جب فرشتے ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں تو ان سے پوچھتے ہیں، کہ تم کس حال میں تھے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ملک میں عاجز وناتواں تھے۔ فرشتے کہتے ہیں کیا اللہ تعالیٰ کا ملک فراخ نہیں تھا ،کہ تم اس میں ہجرت کرجاتے ؟تو ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور وہ بُری جگہ ہے ۔ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بے بس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کرسکتے ہیں اور نہ ہی راستہ جانتے ہیں ،قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسوںکو معاف کردے، اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے اور بخشنے والا ہے۔ ان آیات سے معلوم ہوا کہ سرزمینِ کفر میں سکونت پذیر ہونے والوںکا اللہ تعالیٰ کے ہاں کوئی عذر قابلِ قبول نہیں ہے ۔البتہ جو لوگ کمزور ہیں اور ہجرت کی طاقت نہیں رکھتے، انہیں کچھ چھوٹ ہے ۔اسی طرح وہ لوگ بھی ناقابلِ گرفت ہیں جن کے سرزمینِ کفر میں رہنے میںکوئی دینی مصلحت ہو۔مثلاً: ان علاقوں میں دعوت الی اللہ اور اسلام کی نشر واشاعت کا کام کررہے ہوں۔ (بلکہ یہ تو عظیم جہاد ہے ) ۔ (۳) محض تفر یح کی خا طر کفار کے علا قو ں کا سفر اختیار کرنا کفار کے علاقوں کا سفر کرنانا جائز ہے الا یہ کہ کوئی شدید ضرورت ہو ۔مثلاًعلاج یا تجارت کی غرض سے یا ایسے مفید قسم کے مضامین کی تعلیم کی خاطر جن کا حصول اس سفر کے بغیر ممکن نہ ہو ،تو ان حالات میں کفار کے علاقوں میں بقدر ِضرورت سفر کر کے جانا جائز ہے اور جب ضرورت پوری ہوجائے تو فوری طورپر اپنے علاقوں کی طرف رجوع واجب ہے ۔
Flag Counter