Maktaba Wahhabi

38 - 49
کی کوشش نہ کرو اور ایک دوسرے کے سودے پر اپنا سودا قائم کرنے کی کوشش نہ کرو۔ اللہ تعالیٰ کے بندو!آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ (۵) عز ت وا حترام کی فضا ء مسلم معاشرہ میں ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کا احترام اور عزت وتوقیر بجالانا نیز تذلیل وتوہین اور عیب جوئی سے گریز کرنا باہمی محبت کی واضح دلیل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُوْنُوْا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاۗءٌ مِّنْ نِّسَاۗءٍ عَسٰٓى اَنْ يَّكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۚ وَلَا تَلْمِزُوْٓا اَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِ ۭ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِيْمَانِ ۚ وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ 11؀يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّ ۡ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا ۭ اَيُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِيْهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ ۭ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۭ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ 12؀][1] ترجمہ:مؤمنو!کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ،ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوںاور نہ عورتیں عورتوںسے (تمسخرکریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں اور اپنے
Flag Counter