Maktaba Wahhabi

29 - 49
اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک بندوں کی صفات میں ایک صفت یہ بھی بیان فرمائی ہے : [وَالَّذِيْنَ لَا يَشْهَدُوْنَ الزُّوْرَ ۙ][1] ای مِنْ صِفَا تِ عِبَادِ ا لرَّحْمٰنِ اَ نَّھُمْ لَایَحْضُرُوْنَ اَعْیَادَا لْکُفَّارِ جس کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ رحمن کے نیک بندے کفار کے تہواروں اور ان کی عیدوں میں حاضر نہیںہوتے ۔ (۸) کفار کی مدح سرائی اور ان کی تہذ یب و تمد ن کی تعر یف و تشہیر یعنی کفار کی مدح سرائی اور ان کی تہذیب وتمدن کی تعریف وتوصیف اور ان کے عقائدِ باطلہ اور دینِ فاسد سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ان کے اخلاق اور مہارات سے خوش ہونا،یہ سب ان کی محبت کی علامات ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَلَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ اِلٰى مَا مَتَّعْنَا بِهٖٓ اَزْوَاجًا مِّنْهُمْ زَهْرَةَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ڏ لِنَفْتِنَهُمْ فِيْهِ ۭ وَرِزْقُ رَبِّكَ خَيْرٌ وَّاَبْقٰي ١٣١؁] [2] ترجمہ:اور کئی طرح کے لوگوں کو جو ہم نے دنیا کی زندگی میں آرائش کی چیزوں سے بہرہ مند کیا ہے ،تاکہ ان کی آزمائش کریں ،ان پر نگاہ نہ کرنا ۔اور تمہارے پروردگار کی عطا
Flag Counter