Maktaba Wahhabi

43 - 49
طالب ہیں ،ان کے ساتھ صبر کرتے رہو،اور تمہاری نگاہیں ان میں سے (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانیٔ دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ (۱۰)د عاء خیر : ایک مسلمان کا دوسرے مسلمانوں کے لئے دعاء کرنا اور استغفار چاہنا بھی باہمی محبت کی دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْۢبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ][1] ترجمہ: اپنے گناہوں اورتمام مؤمن مرد اور عورتوں کے لئے مغفرت طلب کر ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ایک مقام پر مؤمنین کی اسی دعا کا ذکر فرمایا ہے : [رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِاِخْوَانِنَا الَّذِيْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِيْمَانِ](الحشر:۱۰) ترجمہ: اے ہمارے رب !ہمیں بخش دے اور ہمارے ان تمام بھائیوں کو بھی بخش دے جو بحالتِ ایمان ہم سے پہلے گزر چکے ہیں۔ تنبیہ :(قرآن حکیم کی ایک آیت سے کچھ لوگوں کو ایک غلط فہمی ہوسکتی ہے ،جس کا ازالہ ضروری ہے)وہ آیت یہ ہے ۔ [لَا يَنْهٰىكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ لَمْ يُقَاتِلُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ وَلَمْ يُخْرِجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ اَنْ تَبَرُّوْهُمْ وَتُقْسِطُوْٓا اِلَيْهِمْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ
Flag Counter