Maktaba Wahhabi

24 - 49
لیکن اس سفر کے جائز ہونے کیلئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ سفر کرنے والے پر اپنے دین اسلام کا رنگ غالب ہو ۔شر اور فساد کے مقامات سے دور اور نفور ہو،د شمن کے مکر وفریب سے چوکنا اور محتاط ہو۔ اسی طرح کفار کے علاقوں کی طرف دعوت الی اللہ اور تبلیغِ اسلام کی خاطر سفر کرنا جائز بلکہ بعض حالات میں واجب ہے ۔ ( ۴)مسلما نو ں کے مقا بلے میں کفار کی مد د کر نا اور ان کا دفاع کر نا یہ بھی کفار سے محبت کی علامت ہے بلکہ یہ فعلِ قبیح تو انسان کو یکسر اسلام کی دولت سے ہی محروم کردیتا ہے اور اسے مرتد بنانے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔ہم اس مرض سے اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں۔ (۵)کفار کی مدد چا ہنا اور ان پر اعتماد کر نااور انہیں مسلما نو ں کے خفیہ رازوں سے متعلق عہدوں پر فا ئز کرنا اور انہیں اپنا ہم رازیا مشیر بنا نا یہ سب ان کی محبت کی علامات ہیں۔اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر غور کریں۔ [يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ لَا يَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا ۭ وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ ۚ قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَاۗءُ مِنْ اَفْوَاهِھِمْ ښ وَمَا تُخْفِيْ صُدُوْرُھُمْ اَكْبَرُ ۭ قَدْ بَيَّنَّا لَكُمُ الْاٰيٰتِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ ١١٨؁ھٰٓاَنْتُمْ
Flag Counter