Maktaba Wahhabi

39 - 49
(مؤمن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ہی ایک دوسرے کا بُرا نام رکھو ۔ایمان لانے کے بعد بُرا نام (رکھنا )گناہ ہے اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں۔ اے اہلِ ایمان!بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرواور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے ۔کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے ۔اس سے تم ضرور نفرت کروگے، (توغیبت نہ کرو)اور اللہ تعالیٰ سے ڈر رکھو،بے شک اللہ تعالیٰ توبہ قبول کرنے والامہربان ہے۔ (۶) ہر حا ل میں و فا دار ی: مسلمانوں سے محبت اور دوستی کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ ہر حال میں ان کے ساتھ رہے خواہ تنگی ہویاآسانی ،سختی ہویانرمی،صرف آسانی اور نرمی کی حالت میں ساتھ دینا اور سختی اور تکلیف کی حالت میں ساتھ چھوڑ دینا تو منافقین کا شیوہ ہے ۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [الَّذِيْنَ يَتَرَبَّصُوْنَ بِكُمْ ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ فَتْحٌ مِّنَ اللّٰهِ قَالُوْٓا اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ ڮ وَاِنْ كَانَ لِلْكٰفِرِيْنَ نَصِيْبٌ ۙ قَالُوْٓا اَلَمْ نَسْتَحْوِذْ عَلَيْكُمْ وَنَمْنَعْكُمْ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ۭفَاللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭ وَلَنْ يَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِيْنَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ سَبِيْلًا ١٤١؁ۧ][1] ترجمہ:جو تم کو دیکھتے رہتے ہیں ،اگر اللہ کی طرف سے تم کو فتح ملے تو کہتے ہیں کہ کیاہم
Flag Counter