Maktaba Wahhabi

31 - 49
میں ایمان لانے والوں کے لئے ہیں اورقیامت کے دن خالص انہی کا حصہ ہونگی۔ نیز فرمایا: [وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا مِّنْهُ][1] ترجمہ:اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمینوں میں ہے سب کو اپنے حکم سے تمہارے ہی واسطے مسخرکیا ہے ۔ نیز فرمایا: [ھُوَ الَّذِىْ خَلَقَ لَكُمْ مَّا فِى الْاَرْضِ جَمِيْعًا ۤ ][2] ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے زمین میں جو کچھ ہے سب کاسب تمہارے ہی واسطے پیدا کیا ہے ۔ تو پھر یہ ضروری ٹھہرا کہ مسلمان ان منفعتوں اور قوتوں کے حصول میں سب سے آگے ہوں اور کفار کو یہ چیزیں حاصل کرنے کا موقع فراہم نہ کریں ۔یہ تمام کارخانے، فیکٹریاں مسلمانوں ہی کا حقِ اولین ہے ۔ (۹)کفا ر کے نا م ر کھنا : بعض مسلمان اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے اجنبی نام رکھتے ہیں اوراپنے آباؤواجداد
Flag Counter