Maktaba Wahhabi

35 - 49
اللہ تعالیٰ ایسوں کو معاف کردے، اور اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔ (۲) مسلما نوں کے سا تھ حسن تعا و ن مسلمانوںکی مدد اور ان کی دینی ودنیوی ضروریات میں جان ومال اور زبان کے ساتھ معاونت بھی محبت کی ایک نشانی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [وَالْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُهُمْ اَوْلِيَاۗءُ بَعْضٍ][1] ترجمہ:اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں …۔ اور فرمایا: [وَاِنِ اسْتَنْصَرُوْكُمْ فِي الدِّيْنِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ اِلَّا عَلٰي قَوْمٍۢ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِّيْثَاقٌ ][2] ترجمہ:اور اگر وہ تم سے دین میںمدد طلب کریں تو تم پران کی مدد کرنا واجب ہے الا یہ کہ وہ ایسی قوم کے خلاف مدد طلب کریں جس کا تمہارے ساتھ کوئی معاہدہ ہے ۔ (۳)مسلما نو ں کی تکلیف پر غمز د ہ ہو نا اور انکی خوشی پر خوش ہو نا یہ بھی باہم محبت اور الفت کی ایک زبردست نشانی ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter