Maktaba Wahhabi

50 - 49
نہیں رکھے گا ، اس مقد س جماعت سے بغض قائم کرنا کج رو،منافقین اور اسلام دشمن افراد کا شیوہ ہے ،مثلاً:روافض اور خوارج وغیرہ…ہم اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔ (۲) صرف بغض و عداوت ر کھے جانے کے اہل افراد یہ کفار ،مشرکین ،منافقین ،مرتدین اورملحدین کی جماعت ہے ،جن کی اجناس مختلف ہیں (لیکن قدرِ مشترک یہ ہے کہ یہ تمام لوگ عقیدئہ خالصہ ،عقیدئہ توحید کے منکر ہیں) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: [لَا تَجِدُ قَوْمًا يُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ يُوَاۗدُّوْنَ مَنْ حَاۗدَّ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَلَوْ كَانُوْٓا اٰبَاۗءَهُمْ اَوْ اَبْنَاۗءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِيْرَتَهُمْ ۭ][1] ترجمہ: جو لوگ اللہ تعالیٰ اور روزِ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ،انہیں تم ایسے لوگوں سے دوستی رکھنے والا نہیں پاؤ گے ،جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے دشمنی رکھتے ہوں ،خواہ وہ ان کے ماں باپ ،بہن بھائی یاخاندان کے لوگ ہی کیوں نہ ہوں۔ دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا: [تَرٰى كَثِيْرًا مِّنْهُمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ۭلَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَهُمْ اَنْفُسُهُمْ اَنْ سَخِـــطَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ وَفِي الْعَذَابِ هُمْ خٰلِدُوْنَ 80؀ وَلَوْ كَانُوْا
Flag Counter