Maktaba Wahhabi

36 - 49
[مَثَلُ الْمُسْلِمِیْنَ فِیْ تَوَادِّھِمْ وَتَعَا طُفِھِمْ وَتَرَاحُمِھِمْ کَا لْجَسَدِ الْوَاحِدِ اِذَااشْتَکٰی مِنْہُ عُضْوٌتَدَاعٰی لَہٗ سَائِرُ الْجَسَدِ بِا لْحُمّٰی وَالسَّھَرِ][1] ترجمہ: باہمی الفت ومحبت اور دوستی وشفقت کے لحاظ سے مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی ہے کہ جس کے ایک عضو کو تکلیف ہو تو سارا جسم بخار زدہ اور بیدار رہ کر اس تکلیف کا اظہار کرتا ہے ۔ ایک دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [ایک مؤمن دوسرے مؤمن کے لئے ایک عمارت کی مانند ہے ، جس کی ایک اینٹ دوسری اینٹ کو مضبوط کرتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کرکے یہ مثال سمجھائی۔] (۴)جذ بۂ خیر خوا ہی: مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی ان کے لئے ہر قسم کی بھلائی چاہنا اور ہرقسم کی دھوکہ دہی اور مکر وفریب سے گریز کرنا بھی ان کے ساتھ محبت کی علامت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: [لَایُؤْمِنُ اَحَدُ کُمْ حَتّٰی یُحِبَّ لِاَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہٖ ][2]
Flag Counter