Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

کہ(اس آیت سے گزشتہ ) ان دو آیات [1]میں ہے [ قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ ]اور [ وَلَا تَقْرَبُوْا مَالَ الْيَتِيْمِ اِلَّا بِالَّتِيْ هِىَ اَحْسَنُ ]، اور اللہ تعالی تمہیں ان آیات میں بیان کردہ احکامات کی تابعداری کا حکم دے رہا ہے اور وہی اس کا راستہ ہے، یعنی اس کا وہ راستہ اور وہ دین جسے اس نے اپنے بندوں کے لئے پسند کیا ہے، " مُسْتَقِـيْمًا " یعنی سیدھا راستہ جس میں حق سے روگردانی نہ ہو، " فَاتَّبِعُوْهُ " یعنی اس پر عمل پیرا ہوجاؤ، اور اسے اپنے آپ کے لئے مشعل راہ بنا لو، " وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ " اس راستہ کے سوا کسی اور راہ پر گامزن نہ ہوجانا، اس کے سوا کسی اور طریقہ کو اپنا مشعل راہ نہ بنا نا، نہ ہی اس دین کے برخلاف کسی اور دین کو اختیار کرنا ، چاہے وہ یہودیت ہو ،عیسائیت ہو، مجوسیت ہو، بت پرستی ہو یا اس کے سوا کوئی اور مذہب ہو، کیونکہ یہ سب ادیان محض بدعا ت و گمراہی ہیں ،" فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِهٖ"اگر تم نے ایسے راستوں اور ادیان کی پیروی کی جن کی اللہ عزوجل سے کوئی نسبت نہیں ہے تو یہ راہیں تمہیں اللہ کے راستہ سے بھٹکا دیں گی،"عَنْ سَبِيْلِهٖ" یعنی اللہ عزوجل کے راستہ سے اور اس کے دین سے جسے اللہ نے مقرر کیا اور اسے پسند کیا ہے، اور وہ درحقیقت صرف اسلام ہے، اور یہی وہ دین ہے جس کی وصیت اللہ عزوجل نے تم سے پہلے آنے والے انبیاء  اور ان کی امتوں کو کی" ۔[2] پھر ابن جریر رحمہ اللہ نے سند کے ساتھ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے حدیث ذکر کی ، ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : "ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے ایک لکیر کھینچی اور فرمایا: "یہ اللہ کا راستہ ہے "، پھر اس لکیر کے دائیں اور بائیں جانب کئی لکیریں کھینچیں اور فرمایا: یہ مختلف راستے ہیں ، ان میں سے ہر ایک راستہ پر ایک شیطان کھڑا ہے جو اس راستہ کی طرف بلا رہا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی :[ وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِـيْمًا فَاتَّبِعُوْهُ ۚ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِيْلِهٖ ۭذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ ]، پھر ابن جریر رحمہ اللہ نے اپنی سند کے ساتھ ذکر کیا کہ ایک شخص نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter