Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

125
اور نئی بات لے کر آؤں گا"، خبردار اس کی نئی بات سے بچنا، کیونکہ اس کی یہ نئی بات یقیناً گمراہی ہے ، اور تم نیک اور دانا آدمی کی غلطی سے بھی متنبہ رہو، کیونکہ شیطان کبھی کبھار نیک و دانا آدمی کی زبان سے بھی گمراہی کا کلمہ نکلوا سکتا ہے، اور کبھی کبھار منافق بھی کلمہ حق کہہ سکتا ہے اور جہاں سے بھی حق سنو اسے حاصل کر لو کیونکہ حق (کی نشانی ہے کہ اس ) پر نور ہوتا ہے " معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ : "نیک و دانا کی گمراہی کیسے معلوم ہو؟"، تو معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: " نیک اور دانا کی ایسی بات جو تمہیں دہلا دے اور تم سوچ میں پڑ جاؤ کہ یہ اس نے کیسی بات کہی ہے؟، البتہ یہ اجتناب صرف اسی حد تک ہونا چاہئے اور اس وجہ سے اس سے تعلق ختم نہیں کرنا، کیونکہ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس رائے سے رجوع کر لے ، اور علم اور ایمان تا قیامت اپنی جگہ موجود رہیں گے جو انہیں تلاش کرے گا وہ انہیں پا لے گا " [1]۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عالم کی لغزشیں اس کے پیروکارو ں کے لئے ہلاکت خیز ہیں"، پوچھا گیاوہ کیسے ؟ ، تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: " ایک عالم اپنی رائے سے کوئی بات کہتا ہے پھر اسے اپنے سے زیادہ علم رکھنے والے کسی عالم کی بات ملتی ہے تو وہ عالم تو اپنی رائے ترک کردیتا ہے ، لیکن اس کے پیروکار اس کی رائے پر ہی ڈٹے رہتے ہیں"۔ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : جب ہمیں عالم کی لغزشوں سے متنبہ کیا گیا ہے اور ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم پر جس چیز کا سب سے زیادہ خطرہ ہے وہ بھی عالم کی لغزش ہی ہے ، اس کے باوجود ہمیں یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ہم عالم سے دوری اختیار نہ کریں ، لہذا ایسا شخص جس کو اللہ تعالی نے اسلام کے ذریعہ شرح صد ر عطا فرمائی ہو اگر اسے کسی امام کا (دلیل کے لحاظ سے ) کوئی کمزور قول ملے تو اسے اس امام کے مقلدین سے ذکر نہ کرے [2]، بلکہ اگر اسے اس قول کی اس امام کی طرف نسبت صحیح ہونے کا یقین ہو تو اس قول کے متعلق خاموشی اختیار کرے اور اگر اسے اس کی نسبت میں شک ہو تو اسے اس اما م کا قول گرداننے میں توقف اختیار کرے، کیونکہ بہت سے اقوال جو اماموں کی طرف منسوب ہیں ان کی نسبت میں کوئی حقیقت ہی نہیں ہے، اور بسا اوقات ان اماموں کے پیروکار بہت سے مسائل کا امام کے ذکر کردہ قاعدہ کی بنیاد پر استنباط کرتے ہیں ، جبکہ اگر امام کے علم میں ہوتا کہ اس قاعدہ کو اختیار کرنےسے ایسے مسائل لازم آتے ہیں تو وہ ہرگز بھی ان قواعد کا التزام نہ کرتے، اسی لئے یہ ایک اصول ہے کہ کسی امام کے قول سے اگر کوئی مسئلہ لازم آتا ہو تو اس مسئلہ کو بھی امام کی طرف منسوب کرنا جائز نہیں ، البتہ شرعی دلائل سے جتنے بھی مسائل لازم آتے ہوں وہ سب شریعت کی طرف منسوب کئے جائیں گے کیونکہ اللہ تعالی کے قول میں کوئی تناقض نہیں ہے، اس لئے اللہ تعالی کے ہر فرمان سے جو مسئلہ بھی لازم آئے وہ حق ہے، البتہ
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter