Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

124
1۔ایسے مسائل سے آگاہی ضروری ہے جن میں اختلاف ہے اور اس میں انداز گفتگو سے واقف ہونا ، اور اس بات کا علم ہونا بھی ضروری ہے کہ حق ان مسائل میں نفی میں ہے یا اثبات میں ہے۔ 2۔شبہ اور گمان کی بنیاد پر کسی چیز کو حق اور باطل یا قابل تعریف اور قابل مذمت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ 3۔علماء کے جملوں کے مفہوم اور بناوٹ کی بنیاد پر کسی مسئلہ میں ان کے موقف کا تعین کرنا درست نہیں ، بلکہ کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے دو جانب نظر دوڑانا ضروری ہے: 1۔ کہنے والے نے اگر خود اپنی بات کی وضاحت کی ہو تو اس کی جانب رجوع کرنا چاہئے ۔ 2۔ اس عالم کی بات کو اس کے اصول کی روشنی میں پرکھناچاہئے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:" فقہاء کے کلام کے عمومی مفہوم سے ان کا موقف حاصل کرنا، اور اس حوالہ سے ان کی اپنی وضاحت کی جانب رجوع نہ کرنا اور نہ ہی اس تعلق سے ان کے اپنے اصولوں کو مد نظر رکھنا آدمی کو قبیح موقف کی جانب لے جاتا ہے"[1] 4۔کسی مسئلہ میں اہل سنت کے برخلاف موقف رکھنے والا تین شرائط کی موجودگی میں ملامت سے بچ سکتا ہے: 1۔ اس کی یہ مخالفت کسی جزوی مسئلہ میں ہو۔ 2۔ مخالفت پر مبنی یہ موقف ایسے اجتہاد کا نتیجہ ہو جس میں اس نے اپنی وسعت کے مطابق تلاش حق میں خوب محنت کی ہو۔ 3۔ اس کے پاس درست اجتہادات اور سنت کی اتباع کا اتنا ذخیرہ ہو جو اس غلطی کی تلافی کا سامان بن سکے [2]۔ 5۔مخالفت اختیار کرنے والے کی قدر و منزلت اور اس کی نیک نیتی کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا بلکہ اس کی قدر و منزلت کا اعتراف کرتے ہوئے اور اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کی غلطی پر رد کرنا ضروری ہے۔ سلف صالحین نے ابتدا ہی سے علماء کی لغزشوں سے متنبہ کیا ہے اور بار بار متنبہ کرتے رہے ہیں ، اور اسی تعلق سے سلف صالحین عموماً معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا یہ اثر بھی ذکر فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تقریباً ہر روز اپنے خطبہ میں یہ بات فرمایا کرتے تھے کہ :" اللہ تعالی حاکم ہے اور انصاف قائم کرنے والا ہے ، شک میں پڑنے والے ہلاک ہوگئے ، بے شک تمہارے پیچھے بہت سے فتنے آنے والے ہیں جس میں مال کی کثرت ہو گی اور قرآن عام ہو جائے گا، یہاں تک کہ وہ مومن اور منافق، مرد و عورت، چھوٹا اور بڑا، آزاد اور غلام سب کی دسترس میں ہو گا، پھر ممکن ہے کہ کوئی کہنے والا یہ بات کہے کہ :" آخر لوگ میرے پیچھے کیوں نہیں چلتے جبکہ میں نے قرآن پڑھ رکھا ہے؟، یہ میرے پیچھے اس وقت ہی چلیں گے جب میں قرآن کے علاوہ کوئی
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter