Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

103
ہوجائے، لیکن اگر معاملہ دین کا ہو تو یہ کنارہ کشی اور ترک تعلق دائمی ہے جب تک وہ توبہ نہ کرلیں" [1]۔ فضیل بن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں: " اگر میں کسی یہودی یا عیسائی کے پاس بیٹھ کر کھانا کھالوں تو یہ میرے نزدیک زیادہ بہتر ہے اس بات سے کہ میں کسی بدعتی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤوں، کیونکہ یہودی یا عیسائی کے ساتھ میرے کھانا کھانے کی تو کوئی پیروی نہیں کرے گا (کیونکہ ان کا معاملہ سب کے سامنے واضح ہے) البتہ بدعتی کے ساتھ میرے کھانا تناول کرنے کی بہت سے لوگ پیروی کریں گے، بلکہ میری تو خواہش ہے کہ میرے اور بدعتی کے درمیان لوہے کا ایک مضبوط قلعہ ہو، اور (جان لیجئے کہ) تھوڑا عمل کرنا جو سنت کے مطابق ہو کسی بدعتی کے عمل کثیر سے بہت بہتر ہے، اور بدعتی کا ہمنوا حکمت سے محروم رہتا ہے، بلکہ بدعتی کے ہم مجلس سے بھی محتاط رہو، اور اپنے دین کے معاملہ میں بدعتی سے ہمیشہ بچ کر رہنا، اور اپنے معاملات پر کبھی اس سے مشورہ تک نہ کرنا[2]۔ ابن مفلح رحمہ اللہ اپنی کتاب "الآداب الشرعیۃ " میں ذکر فرماتے ہیں کہ خلیفہ متوکل نے امام احمد رحمہ اللہ کی جانب ایک قاصد بھیجا اور ان سے یہ مسئلہ دریافت کیا کہ : آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم حکومتی معاملات میں عیسائیوں کو استعمال کریں یا اہل بدعت کو؟، تو امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: "اسے چاہئے کہ وہ عیسائیوں کو استعمال کرے، اہل بدعت کو نہیں"، جب وہ قاصد چلا گیا تو مجلس میں موجود ایک شخص نے امام احمد رحمہ اللہ سے اس کی وجہ پوچھی تو امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا: "یہودی اور عیسائیوں کی برائیاں سب پر واضح ہیں، جبکہ یہ اہل بدعت دیگر لوگوں کو ان کے دین کے معاملہ میں شک وشبہ میں ڈال دیتے ہیں[3]،[4]۔ امام یحی بن کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "جب تم کسی بدعتی کو ایک راستے پر چلتا دیکھو تو تم کوئی دوسرا راستہ اختیار کرو" [5]۔ اسی طرح اہل بدعت کے اوصاف بیان کرتے ہوئے امام احمد فرماتے ہیں: " یہ لوگ کتاب الہی میں اختلاف کرتے ہیں، بلکہ درحقیقت یہ خود کتاب الہی کے مخالف ہیں اور ااس سے علیحدگی اختیار کرنے میں یہ سب متفق ہیں، متشابہ الفاظ کے
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter