Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

102
امام شوکانی رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: " اس آیت میں اس شخص کے لئے بڑی نصیحت کا سامان ہے جو ایسے اہل بدعت کے ساتھ مجالس کرنے میں گنجائش کی راہ نکالتا ہے جو کلام الہی میں تحریف کرتے ہیں ، کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے لہوو لعب کی بھینٹ چڑھاتے ہیں ، اور اسے توڑ مروڑ کر اپنی گمراہ کن خواہشات اور بدعات کے مطابق بنانے کی سعی لاحاصل کے مجرم ہیں، ان اہل بدعت کے اس فعل شنیع کا انکار نہ بھی کیا جائے اور ان کے جرائم کی اس شخص کو پردہ پوشی ہی منظور ہو تو بھی ایک مسلمان ہونے کے ناطے اس پر کم از کم واجب یہ ہے کہ وہ ان کی مجلسوں میں شریک نہ ہو، اور یہ کام بہرحال اس شخص کے لئے قدرے آسان ہے، کیونکہ اہل بدعت اس شخص کے اپنی مجالس میں آنے کو اور اس کی خاموشی کو عوام کو دھوکہ میں ڈالنے کے لئے بطور شبہ اور دلیل کے استعمال کرتے ہیں، یعنی اس شخص کے اہل بدعت کی مجالس میں شریک ہوکر باطل تاویلات کے سماع کا ہی ایک مفسدہ نہیں ہے بلکہ اس کے علاوہ بھی اور بہت سے مفاسد ہیں، اور ہم نے ان ملعون مجالس کے ایسے ایسے نقصانات دیکھے ہیں جن کا کوئی شمار نہیں، اور ہم اپنی پوری طاقت اور قوت کے ساتھ نصرت حق اور باطل کی مخالفت میں کوشاں ہیں، اور جو شریعت مطہرہ کی حقیقی معرفت رکھتا ہو وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہوگا کہ اہل بدعت کی ان مجالس میں جو مفاسد پنہاں ہیں وہ اہل معصیت کی گناہ سے لتھڑی مجالس سے کہیں زیادہ ہیں، خاس طور پر اس شخص کے لئے جو کتاب و سنت کے علم میں پختگی نہ رکھتا ہو، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ اہل بدعت کے ایسے شبہات اور ہذیان سنے جو واضح طور پر خلاف حق ہوں، اور اسی سبب سے اس کے دل میں ایسا مرض در آئے کہ جس کا علاج ہی ممکن نہ ہوسکے ، پھر وہ ساری عمر اس مسئلہ پر عمل پیرا رہے اور جب اللہ تعالی سے ملاقات ہو تو اس کا گمان ہو کہ وہ حق پر ہے لیکن پھر اسے معلوم ہو کہ در حقیقت وہ تو باطل کی چوٹی پر کھڑا تھا" [1]۔ علامہ بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس امت میں دھڑے بازی ، خواہش پرستی اور بدعات کے درآنے کے متعلق آگاہ فرماچکے ہیں ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور صحابہ کرام کے طریقہ پر عمل پیرا شخص کے لئے نجات کا سندیسہ بھی دے چکے، لہذا اگر ایک مسلمان کسی شخص کو خواہش پرستی یا بدعات میں ملوث پائے یا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں سے کسی عمل کا استہزا کرتا دیکھے تو فورا اس سے کنارہ کشی اختیار کرے ، اس سے براءت کا اعلان کرے اور اس کے زندہ یا مردہ کسی بھی حال میں اس سے کوئی تعلق اختیار نہ کرے، اگر اس سے ملاقات ہو تواسے سلام نہ کرےاور اگر وہ سلام کرے تو اس کا جواب نہ دے جب تک کہ وہ اپنی بدعت کو چھوڑ کر راہ حق کو اختیار نہ کرلے، اور جہاں تک حدیث شریف میں تین دن سے زیادہ لاتعلقی سے ممانعت کی بات ہے تویہ ممانعت اس وقت ہے جب ناراضی کا سبب دنیاوی ہو یعنی دوستی اور رشتہ داری میں کسی کی حق تلفی
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter