Maktaba Wahhabi

منہج اہل حدیث

مؤلف: عبد اللہ بن صالح العبیلان

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر

مترجم: عثمان صفدر

بسم اللہ الرحمن الرحیم عرض مترجم الحمد للّٰہ و الصلاۃوالسلام علی رسول اللّٰہ و علی آله و صحبه ومن والاہ۔ و بعد: دور حاضر میں مسلمانوں کے علمی انحطاط، قرآن وحدیث سے دوری ، اہل علم کی شدید قلت ، اور اہل کفر وضلال کی کثرت و قوت کے سبب روز بروز ایسے نت نئے ایمان کش فتنے وجود میں آرہے ہیں ، کہ الصادق والمصدوق صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان یاد آجاتا ہے کہ :’’آدمی صبح مومن ہوگا اور رات ہوتے ہوتے ایمان گنو ا چکا ہوگا ، یا رات کو مومن ہوگا اور صبح کے اجالے سے پہلے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے گا‘‘۔اور فتنے اس قدر تواتر سے آرہے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی مثال بالکل صادق آتی ہے کہ : ’’تموج کموج البحر‘‘سمندر کی موجوں کی مانند فتنے آئیں گے۔ اور سب سے مہیب و مہلک فتنہ وہ ہے جو براہ راست انسان کے ایمان پر حملہ آور ہو۔ ایمان کی بنیاد اللہ تعالی کی وحی پر ہے اور اس وحی کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے نفس اور عقل کو اللہ تعالی کے احکامات کے تابع کرلو ۔ اب جس شخص کا نفس اور عقل وحی کے تابع ہوجائے وہ ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ ہے ، اور جس کا نفس تابع نہ ہو وہ شہوات کا اسیر ہوجاتا ہے اور جس کی عقل تابع نہ ہو وہ شبہات کا شکار ہوجاتا ہے۔اور یہی شہوات اور شبہات وہ دو دروازے ہیں جن سے ہر قسم کی گمراہی کا راستہ نکلتا ہے ، اور تمام فتنوں کی آمد ورفت انہی دروازوں سے ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شہوات و شبہات کے اسیر افراد کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ وحی الہی کو اپنے تیر وتنقید کی زد پر رکھا ہے ، اور چونکہ وحی الہی دو قسم کی ہیں : (۱) وحی جلی یعنی قرآن مجید۔(۲) وحی خفی یعنی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دراصل قرآن مجید کاقلعہ اور حصارہے،اس لئے پہلا نشانہ بھی ہمیشہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو بنا یاجاتا ہےاور صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین اس قلعہ اور حصار کے پہلے محافظ و چوکیدار ہیں، جنہوں نے اپنے قول وعمل کے ذریعہ اس وحی الہی کی نہ صرف حفاظت کی بلکہ اسے چہار عالم میں پھیلا دیا ، یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین بھی ان فتنہ پرور لوگوں کی تنقید و تبرا کا ہدف بنتے ہیں۔ البتہ امت مسلمہ بالخصوص علماء اسلام اپنے نور ِ علم و بصیرت کی بنیاد پر یہ جان چکے تھے کہ ایمان کی حفاظت فقط وحی الہی کے ذریعہ ممکن ہے اور وحی الہی تک پہنچے کا ذریعہ صحابہ کرام ہیں ، تو مقصود قرآن حدیث پر عمل ٹھہرااور راستہ صحابہ کرام کا منتخب ہوا اور اسی کو منہج کہا جاتا ہے۔یعنی قرآن وحدیث پر عمل کرنا ہے تو اس طرح کرنا ہے جیسا صحابہ کرام نے کیا ہے، اور اس منہج
x
صفحہعنوان
6عرض مترجم
9تقریظ ازفضیلۃ الشیخ صلاح الدین یوسف
13تقریظ ازفضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ
16اسلام اور اس کا مفہوم ومطلب
17سنت:
17محدثین کے نزدیک سنت کی تعریف:
17اہل اصول <mfnote> کے نزدیک سنت کی تعریف:
17سنت کے قرآن کے ساتھ تعلق کے مختلف پہلو:
21سنت کے واجب العمل ہونے کے دلائل:
24اسلام میں لزوم جماعت کی اہمیت
24کتاب و سنت میں "لزوم جماعت " <mfnote> یعنی جماعت سے چمٹے رہنے کا حکم:
28تفرقہ بازی اور اختلاف کی مذمت ،اور ان سے بچنے کے متعلق کتاب و سنت سے دلائل
33جماعت سے کیا مراد ہے؟
35جمہوریت اور اسلام:
39"الجماعۃ" اور اس کا مصداق
39اس اصول پر قرآن وحدیث سے چند دلائل ملاحظہ ہوں:
45"توحید حاکمیت" کے نام پر بہت سے داعیان اسلام کا توحید کے حقیقی معنی ومفہوم سے انحراف۔
54اہل سنت والجماعت کا تحقیق و استدلال میں منہج:
56عقیدہ کے باب میں اہل سنت والجماعت کا منہج:
58عقیدہ سلف صالحین کے امتیازات اور خصوصیات:
59اہل سنت والجماعت کے امتیازات اور خصوصیات:
64اہل سنت والجماعت سے الگ ہوجانے والے اہل بدعت کا منہج استدلال :
65اہل بدعت و فرقت کے عمومی طریقے ومنہج:
71اہل بدعت کی خوش فہمیاں اور لغو اعذار
71مؤلف رحمہ اللہ کے مذکورہ بالا الفاظ سے ذکر کردہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے اثر کی شرح :
72اختاف محمو د اور اختلاف مذموم:
74گمراہی کے حامل شخص کی گمراہی کی وضاحت ، صحیح منہج کی وضاحت ہے۔
74کتاب اللہ سے دلائل :
75سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دلائل :
76کتب الجرح والتعدیل سے دلائل:
78منہج صحابہ واضح ہے، اور اس سے انحراف گمراہی ہے
79اہل حق ہی قابل اتباع اور سواد اعظم ہیں
82صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین کے منہج سے اختلاف کفر یا سراسر گمراہی ہے۔
83بدعات ،سنت سے محرومی کا باعث ہیں
85بدعات کی ہلاکت خیزیاں
87بدعت ایک متوازی دین اور اہل بدعت کا ایمان کش رویہ
89نصوص وحی سے روگردانی کے اسباب اور اس کے مذموم اسالیب
891 بدعت
902 مصلحت اور شریعت کا موازنہ:
923 وحی کو رائے اور عقل کے ذریعہ رد کردینا:
944 جذبات کے غلبہ میں نصوص وحی کو رد کرنا:
975 قومیت ، مسلک، جماعتوں ، گروہ یا شخصیات کے لئے تعصب کرتے ہوئے نصوص قرآن وحدیث کو رد کرنا:
99جماعتوں اور گروہوں کے لئے تعصب رکھنے والوں کی دو نمایاں علامتیں :
106اہل بدعت ، اسلام کے لئے کافروں سے زیادہ خطرناک ہیں۔
112تقلید اور اتباع :
115تقلید ِمحرم :
115تقلید سے ممانعت کس کے لئے ہے؟
116کن مسائل میں تقلید جائز ہے ؟ اور کس کے لئے جائز ہے؟
117اتباع اور تقلید میں فرق :
117تقلید کے ضوابط:
118اتباع کا ایک اہم قاعدہ:
119چند ایسے اسباب کا ذکر جو اللہ کی توفیق سے تفرقہ بازی اور اختلاف سے بچا سکتے ہیں:
123اہل باطل کی گمراہیوں کی وضاحت نہایت ضروری ہے
123اختلاف کی وضاحت کے چند اہم اصول وضوابط:
127عصر حاضر کےغیر سلفی علماء کی تحریروں کے خطرناک نتائج
Flag Counter