Maktaba Wahhabi

97 - 220
اللّٰہِ ((اِلَّا اللّٰہُ)) مُثْبِتاً الْعِبَادَۃُ لِلّٰہِ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہُ فِیْ عِبَادَتِہِ، کَمَا اَنَّہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ فِیْ مُلْکِہِ۔ وَتَفَسِیْرُہَا الَّذِیْ یُوَضِّحُہَا، قَوْلُہُ تَعَالَی: {وَاِذْ قَالَ اِبْرَاہِیْمُ لِاَبِیْہِ وَقَوْمِہِ ے اِنَّنِیْ بَرَآئٌ مِّمَّا تَعْبُدُوْنَ اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّہُ سَیَہْدِیْنِ وَجَعَلَہَا کَلِمَۃَم بَاقِیَۃً فِیْ عَقِبِہِ لَعَلَّہُمْ یَرْجِعُوْنَ} ، وَقَوْلُہُ تَعالَی: {قُلْ یٰٓأَ ہْلَ الْکِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰی کَلِمَۃٍ سَوَآئٍ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ اَلَّا نَعْبُدَ اِلَّا اللّٰہَ وَ لَا نُشْرِکَ بِہٖ شَیْئًا وَلاَ یَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُوْلُوا اشْہَدُوْا بِأَنَّا مُسْلِمُوْنَ} (آل عمران : ۶۴) شہادت کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے: ’’گواہی دی اللہ نے اس بات کی کہ بجز اس کے کوئی معبود ہونے کے لائق نہیں اور فرشتوں نے بھی اور اہل علم نے بھی اور معبود بھی وہ اس شان کا ہے کہ اعتدال کے ساتھ انتظام رکھنے والا ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ زبردست، حکمت والا ہے۔‘‘ اس کا معنی یہ ہے کہ معبود برحق سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں۔ ’’لاإلہ‘‘ ہر اس معبود کی نفی کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے علاوہ پوجا جاتا ہے۔ ’’إلا للہ‘‘ عبادت کو اللہ وحدہ کے لیے ثابت کرتا ہے جس کا اپنی معبودیت میں کوئی شریک نہیں، جس طرح کہ اس کی سلطنت میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ وہ تفسیر جو مذکورہ باتوں کی وضاحت کرتی ہے اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے: ’’اور یاد کیجیے جب ابراہیم نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ میں ان معبودوں سے بالکل علیحدہ ہوں جنہیں تم پوجتے ہو۔ مگر اس سے علیحدہ نہیں جس نے مجھے فطرت کے مطابق پیدا کیا تو بے شک وہی مجھے ہدایت دے گا اور (اللہ )نے اس کو اس کے بعد میں باقی رہ جانے والی بات بنادی تاکہ وہ لوگ باز آجائیں۔‘‘ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد کہ:
Flag Counter