Maktaba Wahhabi

شرح اُصول ثلاثہ

مؤلف: محمدبن سلیمان تمیمی،محمد بن صالح العثیمین

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: عبد الکبیر عبد القوی مبارکپوری

الْاَصْلُ الثَّانِیْ: مَعْرِفَۃُ دِیْنِ الْاِسْلَامِ، بِالْاَدِلَّۃِ۔ وَہُوَ: الْاِسْتِسْلَامُ لِلّٰہِ بِالتَّوْحِیْدِ وَالْاِنِْقِیَادُ لَہُ بِالطَّاعَۃِ، وَالْبَرَا ئَ ۃُ مِنَ الشِّرْکِ وَاَہْلِہِ۔ دوسرا بنیادی اصول دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے اسلام کا معنی ہے توحید کے ساتھ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کر دینا اوراطاعت کے ذریعہ اس کا تابع فرمان ہوجانا، اور شرک اور مشرکین سے براء ت اختیار کرلینا۔ ………………… شرح ………………… یعنی تین بنیادی اصولوں سے دوسرا اصول: ’’دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت‘‘ ہے۔ یعنی دین اسلام کی معرفت اور جانکاری کتاب و سنت کے دلائل کی روشنی میں حاصل کی جائے۔ یعنی بندہ شرعی طور پر اللہ تعالیٰ کی توحید کے ذریعہ اور عبادت میں اس کو تنہا جانتے ہوئے اپنے آپ کو اس کے حوالہ کردے۔ اس طرح اسلام لانے پر بندہ قابل تعریف اور لائق اجرو ثواب ہوتا ہے۔ جہاں تک ایسے اسلام اور ایسی خود سپردگی کی بات ہے جو کہ تکوینی فیصلے کے تحت خود بخود عمل میں آتی ہے تو اس میں کوئی ثواب نہیں ہے کیوں کہ اس میں تو انسان کو کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَلَہُ أَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَّ کَرْھًا وَّإِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَo} (آل عمران: ۸۳) ’’زمین و آسمان میں جو لوگ ہیں وہ طوعاً و کرہاً اسی کے لیے اسلام لائے اور اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔‘‘ اسلام کے سلسلے میں کہہ سکتے ہو کہ اس میں تین باتیں پائی جاتی ہیں: توحید کے ذریعہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالہ کر دینا، اطاعت کے ذریعہ اس کا تابع فرمان ہوجانا اور شرک و مشرکین سے علیحدگی اختیار کرلینا۔
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
8مقدمہ
10مختصر سوانح حیات
12مختصر سوانح حیات
15تین بنیادی اصول اور ان کی شرح
18پہلا بنیادی اصول اللہ تعالیٰ ، اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دین اسلام کی معرفت دلائل کی روشنی میں
94دوسرا بنیادی اصول دلائل کے ذریعہ دین اسلام کی معرفت ہے
111’’ایمان باللہ‘‘ میں چار باتیں آتی ہیں: اول:… اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان:
116دوم:… اللہ تعالیٰ کی ربوبیت پر ایمان:
118سوم:…اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان:
123چہارم:… اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر ایمان:
144موت کے بعد جوکچھ ہوگا ان پر ایمان لانا
144(الف) فتنہ قبر پر ایمان لانا:
144(ب) قبر کی سختیوں اور اس کی آسانیوں پرایمان لانا:
171تیسرا بنیادی اصول ’’اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت‘‘ ہے
183خاتمہ
183یہاں ہم شہر کفر کی طرف سفر کاحکم بیان کررہے ہیں:
186دارالکفرمیں اقامت کی کئی نوعیتیں ہیں:
Flag Counter