Maktaba Wahhabi

211 - 220
وحدہ کی عبادت کاحکم دیتے اور انہیں طاغوت کی عبادت سے روکتے تھے دلیل اللہ تعالیٰ کایہ ارشاد ہے: ’’اور تحقیق کہ ہم نے ہراُمت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘ ………………… شرح ………………… یعنی اللہ تعالیٰ نے ہرامت میں ایک رسول بھیجا جو انہیں اللہ وحدہ کی دعوت دیتا اور انہیں شرک سے منع کرتا تھا۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کایہ فرمان ہے: {وَإِنْ مِّنْ اُمَّۃٍ إِلَّا خَلَافِیْہَا نَذِیْرٌo} (فاطر: ۲۲) ’’اور کوئی امت ایسی نہیں ہوئی جس میں کوئی ڈرسنانے والا نہ گزرا ہو۔‘‘ اور فرمایا: {وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْت} (النحل: ۳۶) ’’اور تحقیق کہ ہم نے ہراُمت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے بچو۔‘‘ یہی(لاالہ الااللہ) کامفہوم ہے۔ ٭٭٭ وَافْتَرَضَ اللّٰہُ عَلَی جَمِیْعِ الْعِبَادِ الْکُفْرَ بِالطَّاغُوْتِ وَالْاِیْمَانَ باللّٰہِ۔ قَالَ ابْنُ الْقیِّم ۔ رَحِمَہُ اللّٰہُ تَعَالَی ۔ الطَّاغُوْتَ: مَا تَجَاوَزَ بِہِ الْعَبْدُ حَدَّہُ مِنْ مَعْبُوْدٍ اَوْ مَتْبُوْعٍ ، اَوْ مُطَاعٍ ؛ وَالطَّوَاغِیْتُ کَثِیْرَۃٌ وَرُؤُسُہُمْ خَمْسَۃٌ: اِبْلِیْسُ لَعَنَہُ اللّٰہُ ، وَمَنْ عُبِدَ وَہُوَ رَاضٍ، وَمَنْ دَعَا النَّاسَ اِلَی عِبَادَۃِ نَفْسِہِ ، وَمَنِ ادَّعَی شَیْئًا مِنْ عِلْمِ الْغَیْبِ ؛ وَمَنْ حَکَمَ بِغَیْرِ مَا اَنْزَلَ اللّٰہُ وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {لَآ اِکْرَاہَ فِی الدِّیْنِ قَدْ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ فَمَنْ یَّکْفُرْ بِالطَّّاغُوْتِ وَ یُؤْمِنْ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسْتَمْسَکَ بِالْعُرْوَۃِ الْوُثْقٰی} (البقرۃ: ۲۵۶) وَہَذَا مَعْنٰی لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ۔
Flag Counter