Maktaba Wahhabi

207 - 220
دوبارہ زندہ نہ کرے گا۔ کیوں نہیں۔ اس کا وعدہ حق ہے لیکن اکثر لوگ یقین نہیں لاتے۔ تاکہ جس چیز میں یہ لوگ اختلاف کیاکرتے تھے ان کے روبرو اس کااظہار کردے اور تاکہ کافر لوگ یقین کرلیں کہ واقعی وہی جھوٹے تھے۔ہم جس چیز کو (پیدا کرنا) چاہتے ہیں بس اس سے ہمارا اتناہی کہنا ہوتا ہے کہ تو ہوجا چنانچہ وہ ہو جاتی ہے۔‘‘ اور فرمایا: {زَعَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا أَنْ لَنْ یَّبْعَثُوْا قُلْ بَلٰی وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذَالِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌo} (النور: ۷) ’’یہ کافر یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ ہر گز دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے۔ آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں ، واللہ ضرور دوبارہ زندہ کئے جائو گے۔ پھر جو کچھ تم نے کیا ہے تم کو سب جتلادیا جائے گا اور یہ اللہ کو بالکل آسان ہے۔‘‘ اگر منکرینِ بعث سے یہ دلائل بیان کئے جائیں پھر بھی وہ اپنے انکار پر مصررہیں تو وہ متکبر اور سرکش ہیں۔ {وَسَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاأَيَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَo} (الشعراء: ۲۲۷) ’’اور عنقریب ان لوگوں کو معلوم ہوجائے گا جنہوں نے ظلم کررکھا ہے کہ کیسی جگہ ان کو لوٹ جانا ہے۔‘‘ ٭٭٭ وَاَرْسَلَ اللّٰہُ جَمِیْعَ الرُّسُلِ مُبَشِّریْنَ وَمُنْذِرِیْنَ، وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {رُسُلًا مُّبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ لِئَلَّا یَکُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَی اللّٰہِ حُجَّۃٌ بَعْدَ الرُّسُلِ} (النساء: ۱۶۵) اللہ تعالیٰ نے تمام رسولوں کوخوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ دلیل اللہ تعالیٰ
Flag Counter