Maktaba Wahhabi

206 - 220
بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ چہارم:حکمت، بعثت بعدالموت کاتقاضہ کرتی ہے تاکہ ہر نفس کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جاسکے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو لوگوں کو پیدا کرنا بے کار ہوتا، اس کی نہ کوئی قیمت ہوتی اورنہ کوئی حکمت، بلکہ اس زندگی میں انسان اور چوپایوں میں کوئی بھی فرق نہ رہ جاتا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَاکُمْ عَبَثًا وَاَنَّکُمْ اِِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَo فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ لَآ اِِلٰـہَ اِِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِo} (المؤمنون: ۱۱۵۔ ۱۱۶) ’’کیا تم نے یہ خیال کیا تھا کہ ہم نے تم کو یوں ہی مہمل پیدا کردیا ہے اور یہ کہ تم ہمارے پاس نہیں لائے جائو گے۔ سو اللہ بہت ہی عالی شان ہے جو کہ بادشاہ حقیقی ہے، اس کے سوا کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں (وہ) عرش کریم کامالک ہے۔ اور فرمایا: {إِنَّ السَّاعَۃَ آتِیَۃٌ أَکَادُ أُخْفِیْھَا لِتُجْزٰی کُلُّ نَفْسٍ بِّمَاتَسْعٰیo} (طٰہٰ: ۱۵) ’’بے شک قیامت آنے والی ہے۔ میں اس کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کے کئے کابدلہ مل جائے۔‘‘ اور فرمایا: {وَ اَقْسَمُوْا بِاللّٰہِ جَہْدَ اَیْمَانِہِمْ لَا یَبْعَثُ اللّٰہُ مَنْ یَّمُوْتُ بَلٰی وَعْدًا عَلَیْہِ حَقًّا وَّ لٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَo لِیُبَیِّنَ لَہُمُ الَّذِیْ یَخْتَلِفُوْنَ فِیْہِ وَ لِیَعْلَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اَنَّہُمْ کَانُوْا کٰذِبِیْنَo اِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَیْئٍ اِذَآ اَرَدْنٰہُ اَنْ نَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُo} (النحل: ۳۸۔۴۰) ’’اور یہ لوگ بڑا زور لگا لگا کر اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مر جاتا ہے اللہ اس کو
Flag Counter