Maktaba Wahhabi

205 - 220
’’اس کی ایک نشانی یہ ہے کہ تو زمین کو دیکھتا ہے کہ دبی دبائی پڑی ہے ۔ پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ ابھرتی ہے اور پھولتی ہے ۔ بے شک جس نے اس زمین کو زندہ کردیا مردوں کو زندہ کردے گا۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ سوم: اللہ تعالیٰ نے احیاء موتی کے جو واقعات بیان فرمائے ہیں ان کے پیش نظر تجربہ اور واقع دوسری زندگی کے امکان کی گواہی دیتے ہیں۔ سورہ بقرہ میں اللہ تعالیٰ نے اس طرح کے پانچ واقعات ذکر فرمائے ہیں۔ ایک یہ ہے: {اَوْ کَالَّذِیْ مَرَّ عَلٰی قَرْیَۃٍ وَّ ہِیَ خَاوِیَۃٌ عَلٰی عُرُوْشِہَا قَالَ اَنّٰی یُحْیٖ ہٰذِہِ اللّٰہُ بَعْدَ مَوْتِہَا فَاَمَاتَہُ اللّٰہُ مِائَۃَ عَامٍ ثُمَّ بَعَثَہٗ قَالَ کَمْ لَبِثْتَ قَالَ لَبِثْتُ یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ قَالَ بلْ لَّبِثْتَ مِائَۃَ عَامٍ فَانْظُرْ اِلٰی طَعَامِکَ وَ شَرَابِکَ لَمْ یَتَسَنَّہْ وَانْظُرْ اِلٰی حِمَارِکَ وَ لِنَجْعَلَکَ اٰیَۃً لِّلنَّاسِ وَانْظُرْ اِلَے الْعِظَامِ کَیْفَ نُنْشِزُہَا ثُمَّ نَکْسُوْہَا لَحْمًا فَلَمَّا تَبَیَّنَ لَہٗ قَالَ اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌo} (البقرہ: ۲۵۹) ’’یا آپ کو یہ قصہ بھی معلوم ہے جیسے ایک شخص تھا کہ ایک بستی پر ایسی حالت میں اس کاگزر ہوا کہ اس کے مکانات اپنی چھتوں کے بل گر گئے تھے وہ کہنے لگا کہ اللہ اس بستی کو اس کی موت کے بعد کس کیفیت سے زندہ کرے گا۔ سو اللہ نے اس شخص کو سوبر س تک مردہ رکھا پھر اس کوزندہ اٹھایا۔ پوچھا کہ تو کتنے دنوں اس حالت میں رہا۔ اس شخص نے جواب دیا کہ ایک دن رہا ہوں گا یاایک دن سے بھی کم۔ فرمایا کہ نہیں بلکہ تو سوبرس رہا ہے تو اپنے کھانے اور پینے(کی چیز) کو دیکھ لے کہ سڑی گلی نہیں؟ اور اپنے گدھے کی طرف نظر کر۔ اور تاکہ ہم تجھ کو ایک نظیر لوگوں کے لیے بنادیں اور اس(گدہے کی) ہڈیوں کی طرف نظر کرکہ ہم اس کو کس طرح ترکیب دئیے دیتے ہیں پھر ان پر گوشت چڑھا دیتے ہیں۔ پھر جب یہ سب کیفیت اس شخص پر واضح ہوگئی تو کہہ اٹھا کہ میں یقین رکھتا ہوں کہ
Flag Counter