Maktaba Wahhabi

199 - 220
اثبات معاد کے سلسلے میں تکرارسے کام لیا ہے تاکہ لوگ اس پرایمان لائیں ، ان کایقین بڑھے اور اس یوم عظیم کے لیے عمل کریں جس کے لیے عمل کرنے والوں میں ، اور اس دن کے نیک بختوں میں خود کو شامل کئے جانے کی ہم اللہ تعالیٰ سے درخواست کرتے ہیں۔ ٭٭٭ وَبَعْدَ الْبَعْثِ مُحَاسَبُوْنَ وَمُجْزِیُّوْنَ بِاَعْمَالِہِمْ ، وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {لِیَجْزِیَ الّذِیْنَ أَمَنُوْا بِمَا عَمِلُوْا وَیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنَی} (النجم: ۳۱) وَمَنْ کَذَّبَ بالْبَعْثِ کَفَرَ ، وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {زَعَمَ الَّذِیْنَ کَفَرُوٓاْ اَن لَّن یُبْعَثُوْا قُلْ بَلَیٰ وَرَبِّی لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ وَذَٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ} (التغابن: ۷) اور دوسری زندگی کے بعد ان سے حساب لیا جائے گا اور ان کے اعمال کے مطابق انہیں بدلہ دیا جائے گا۔ دلیل اللہ تعالیٰ کایہ ارشاد ہے: ’’تاکہ جنہوں نے برائی کی ہے ان کے عمل کابدلہ دے اور جنہوں نے اچھائی کی ہے اچھائی کابدلہ دے۔‘‘ جو دوسری زندگی کاانکار کرتا ہے اس کی تکفیر کی جائے گی۔ دلیل اللہ تعالیٰ کایہ ارشاد ہے: ’’یہ کافر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہرگز دوبارہ زندہ نہ کئے جائیں گے۔ آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں واللہ ضرور دوبارہ زندہ کئے جائو گے پھر جو کچھ تم نے کیا ہے تم کو سب جتلادیا جائے گا اور یہ اللہ کو بالکل آسان ہے۔‘‘ ………………… شرح ………………… یعنی لوگوں کو دوسری زندگی کے بعد بدلہ دیا جائے گا اور ان کے اعمال کاحساب لیا جائے گا۔ اچھا تو اچھا، برا تو برا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗo وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗo} (الذاریات: ۷۔۸)
Flag Counter