Maktaba Wahhabi

195 - 220
بَعَثَہُ اللّٰہُ اِلَی النَّاس کَافَّۃً ،وَافْتَرَضَ اللّٰہُ طَاعَتَہُ عَلی جَمِیْعِ الثَّقَلَیْنِ: الجِنِّ وَالْاِنْس ، وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {قُلْ یَٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّی رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعًا} (الاعراف: ۱۵۸) آپ کو اللہ تعالیٰ نے تمام لوگوں کی طرف مبعوث فرمایا۔آپ کی اطاعت اللہ تعالیٰ نے تمام ثقلین، یعنی جن وانس پر فرض کی۔ دلیل اللہ کایہ ارشاد ہے: ’’آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگوتم تمام کی طرف میں اللہ کابھیجا ہوا رسول ہوں۔‘‘ ………………… شرح ………………… اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا، یعنی بھیجا اور رسول بنایا۔ اس آیت میں یہ دلیل ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں کے رسول ہیں۔ جس ذات نے آپ کو رسول بنایا ہے، آسمانوں اور زمین کی ملکیت اسی کی ہے، اسی کے ہاتھ میں زندگی اور موت دینا ہے، وہی تنہا الوہیت کاحقدار ہے جیسے کہ ربوبیت کاحق دار ہے۔ پھر آیت کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اس امی نبی رسول پرایمان لائیں اور اس کی اتباع کریں کہ یہی علمی اور عملی ہدایت کاسبب نیز ہدایتِ رہنمائی وہدایتِ توفیق کاباعث ہے لہٰذا آپ تمام ، یعنی جن وانس کے رسول ہیں۔ ان کی کثرتِ تعداد کے پیش نظرانہی کا نام لیا گیا ہے۔ ٭٭٭ وَاَکْمَلَ اللّٰہُ بِہِ الدِّیْنَ، وَالدَّلِیْلُ قَوْلُہُ تَعَالَی: {اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا} (المائدۃ: ۵) اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ دین کو مکمل فرمایا، دلیل اللہ تعالیٰ کایہ ارشاد ہے: ’’آج کے دن تمہارے لیے تمہارے دین کو میں نے کامل کردیا اور میں نے تم پر اپنا انعام تام کردیا اور میں نے اسلام کو تمہارا دین بننے کے لیے پسند کرلیا۔‘‘
Flag Counter