کِتٰبٍ اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرo} (الحج: ۷۰) ’’کیا آپ کو معلوم نہیں کہ اللہ سب چیزوں کوجانتا ہے جو کچھ آسمان اور زمین میں ہے۔ یقینی بات ہے کہ یہ(سب ان کاقول وفعل) ایک کتاب میں ہے۔ یقینا یہ اللہ کے نزدیک آسان ہے۔‘‘ ’’صحیح مسلم‘‘ میں عبدللہ بن عمر وبن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ :’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ :اللہ تعالیٰ نے مخلوق کی تقدیریں آسمانوں اور زمین کی پیدائش سے پچاس ہزارسال پہلے ہی لکھ دی ہیں۔‘‘ سوم:اس بات پر ایمان لانا کہ تمام واقع ہونے والی چیزیں اللہ تعالیٰ کی مشیت کے بغیر نہیں ہوسکتیں چاہے وہ اس کے فعل سے متعلق ہوں یامخلوق کے فعل سے۔ اللہ تعالیٰ ان چیزوں کے بارے میں جو اس کے فعل سے متعلق ہیں فرماتا ہے: {وَیَفْعَلَ اللَّہُ مَایَشَآئُ} (ابراہیم: ۲۷) ’’اور اللہ وہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔‘‘ اورفرمایا: {ھُوَالَّذِیْ یُصَوِّرُکُمْ فِی الْأَرْحَامِ کَیْفَ یَشَآئُ} (آل عمران: ۲) ’’وہ ایسی ذات ہے کہ تمہاری صورت بناتا ہے ارحام میں جس طرح چاہتا ہے۔‘‘ اور ان چیزوں کے بارے میں جو مخلوق کے فعل سے متعلق ہیں فرماتا ہے: {وَلَوْشَائَ اللَّہُ لَسَلَّطَہُمْ عَلَیْکُمْ فَلَقَاتَلُوْکُمْ} (النساء: ۹۰) ’’اور اگر اللہ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا پھر وہ تم سے لڑنے لگتے۔‘‘ اور فرمایا: {وَلَوْشَائَ اللَّہُ مَافَعَلُوْہُ فَذَرْھُمْ وَمَا یَفْتَرُوْنَo} (الانعام: ۱۳۷) ’’اوراگر اللہ چاہتا تو یہ ایسا کام نہ کرتے پس آپ ان کو اور جو کچھ غلط باتیں بنارہے ہیں یونہی رہنے دیجئے۔‘‘ |