Maktaba Wahhabi

151 - 220
اور فرمایا: {کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُّعِیْدُہٗ وَعْدًا عَلَیْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِیْنٍo} (الانبیاء: ۱۰۴) ’’ہم نے جس طرح اول بار پیدا کرنے کے وقت ہر چیز کی ابتداء کی تھی اسی طرح اس کو دوبارہ پیدا کردیں گے۔ یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے ہم ضرور پورا کریں گے۔‘‘ اور جنہوں نے بوسیدہ ہڈیوں کوزندہ کرنے کا انکار کیا تھا ان کارد کرنے کاحکم دیتے ہوئے اپنے رسول سے فرمایا ہے: {قُلْ یُحْیِیْھَا الَّذِيْ أَنْشَأَھَا أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَّھُوَّ بُکُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمٌo}(یٰس: ۷۹) ’’آپ کہہ دیجئے کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے اول بار میں ان کو پیدا کیا ہے اور وہ سب طرح کاپیدا کرنا جانتا ہے۔ دوم:زمین ایسی مردہ اور چٹیل ہوجاتی ہے کہ اس میں ہریالی بالکل نہیں رہ جاتی پھر اس پر بارش نازل ہوتی ہے اور وہ ہری بھری ہوکر لہلہانے لگتی ہے اور اس میں ہررونق کی چیز پیدا ہوجاتی ہے۔ تو جو ذات مردہ زمین کو زندہ کردینے کی قدرت رکھتی ہے وہ مردہ انسانوں کو بھی زندہ کرسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَمِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنَّکَ تَرَی الْاَرْضَ خَاشِعَۃً فَاِِذَآ اَنزَلْنَا عَلَیْہَا الْمَآئَ اہْتَزَّتْ وَرَبَتْ اِِنَّ الَّذِیْٓ اَحْیَاہَا لَمُحْیِ الْمَوْتٰی اِِنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌo} (حٰم السجدۃ: ۳۹) ’’اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ تو زمین کو دیکھتا ہے کہ دبی دبائی پڑی ہے پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ ابھرتی ہے اور پھولتی ہے جس نے اس زمین کو زندہ کردیا وہی مردوں کو زندہ کرے گا۔ بے شک وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
Flag Counter