Maktaba Wahhabi

142 - 220
{فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْہِمْ وَ لَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَo فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیْہِمْ بِعِلْمٍ وَّ مَا کُنَّا غَآئِبِیْنَo} (الاعراف: ۶۔۷) ’’پھر ہم ان لوگوں سے ضرور پوچھیں گے جن کے پاس پیغمبر بھیجے گئے تھے اور ہم پیغمبروں سے ضرورپوچھیں گے پھر ہم چونکہ پوری خبر رکھتے ہیں(اس لیے) ان کے روبرو بیان کردیں گے اور ہم کوئی بے خبر نہ تھے۔‘‘ سوم:’’جنت‘‘اور ’’جہنم‘‘ پر ایمان لانا، اور یہ کہ دونوں مخلوق کے دائمی ٹھکانے ہیں۔ ’’جنت‘‘ نعمت گاہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ان مؤمنوں اور متقیوں کے لیے تیارکیا ہے جو ان باتوں پرا یمان لائے جن پر کہ ایمان لانا واجب تھا، اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت پر اخلاصِ الٰہی اور اتباع نبوی کے جذبے کے ساتھ کاربند رہے۔ جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں کہ:’’نہ آنکھ نے دیکھا ہے، نہ کان نے سنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کاخیال آیا ہے۔‘‘اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {اِِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُوْلٰٓئِکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِo جَزَآؤُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا اَبَدًا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّہٗo} (البینۃ: ۷۔۸) ’’بے شک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہ لوگ بہترین خلائق ہیں ان کاصلہ ان کے پروردگار کے نزدیک ہمیشہ رہنے کی بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جہاں ہمیشہ رہیں گے اور اللہ ان سے خوش رہے گا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے ، یہ اس شخص کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے۔‘‘ اور فرمایا: {فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّاأُخْفِيَ لَھُمْ مِّنْ قُرَّۃِ أَعْیُنٍ جَزَائً بِّمَاکَانُوْا یَعْمَلُوْنَo} (المؤمنون: ۱۷)
Flag Counter