’’سو کسی شخص کو خبر نہیں جو جو آنکھوں کی ٹھنڈک کاسامان ایسے لوگوں کے لیے خزانہ غیب میں موجود ہے۔ یہ ان کو ان کے اعمال کاصلہ ملا ہے۔‘‘ ’’جہنم ‘‘ عقوبت خانہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ان کافروں اور ظالموں کے لیے تیار کیا ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی۔ اس میں ایسی ایسی سزائیں اور عقوبتیں ہیں جو سوچی بھی نہیں جاسکتیں ، اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: {وَاتَّقُواالنَّارَ الَّتِيْ أُعِدَّتْ الْلِکَافِرِیْنo} (البقرہ: ۱۳۱) ’’ اس آگ سے بچو جو کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔‘‘ اورفرمایا: {اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا ِمَآئٍ کَالْمُہْلِ یَشْوِی الْوُجُوْہَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَ سَآئَ تْ مُرْتَفَقًاo} (الکہف: ۲۹) ’’بے شک ہم نے ایسے ظالموں کے لیے آگ تیار کررکھی ہے کہ اس آگ کی قناتیں اس کو گھیرے ہوں گی۔ اور اگر فریاد کریں گے تو ایسے پانی سے ان کی فریاد رسی کی جائے گی جو تیل کی تلچھٹ کی طرح ہوگا۔ منہ کو بھون ڈالے گا، کیا ہی برا پانی ہوگا اور کیا ہی بری جگہ ہوگی۔‘‘ اور فرمایا: {اِنَّ اللّٰہَ لَعَنَ الْکٰفِرِیْنَ وَ اَعَدَّ لَہُمْ سَعِیْرًاo خٰلِدِیْنَ فِیْہَآ اَبَدًا لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًاo یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْہُہُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ یٰلَیْتَنَآ اَطَعْنَا اللّٰہَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَاo} (الاحزاب: ۶۴۔۶۶) ’’بے شک اللہ نے کافروں کو رحمت سے دور کررکھا ہے اور ان کے لیے بھڑکتی آگ تیار کررکھی ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے نہ کوئی یارپائیں گے نہ مددگار، جس روزان کے چہرے دوزخ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے تو یوں کہتے ہوں |