Maktaba Wahhabi

137 - 180
مسئلہ 112 سوال و جواب میں ناکامی کے بعد گنہگار آدمی کو پہلے جنت کا نظارہ کروایا جاتا ہے اور اسے بتایاجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تجھے اس نعمت سے محروم کردیا ہے۔ مسئلہ 113 جنت دکھانے کے بعد گنہگار آدمی کو جہنم میں اس کی قیام گاہ دکھائی جاتی ہے۔ مسئلہ 114 اسلام کے بارے میں جس شک و شبہ میں رہتے ہوئے گنہگار آدمی نے زندگی گزاری تھی قیامت کے روز اسی شک و شبہ پر اسے اٹھنے کا ’’مژدہ‘‘ سنایا جاتا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((وَ اِذَا کَانَ الرَّجُلُ السُّوْئُ اُجْلِسَ فِیْ قَبْرِہٖ فَزِعًا مَشغُوْفًا ، فَیُقَالُ لَہٗ فَمَا کُنْتَ تَقُوْلُ ؟ فَیَقُوْلُ : سَمِعْتُ النَّاسَ یَقُوْلُوْنَ قَوْلاً فَقُلْتُ کَمَا قَالُوْا۔ فَیُفْرَجُ لَہٗ فُرْجَۃٌ اِلَی الْجَنَّۃِ ، فَیَنْظُرُ اِلٰی زَہْرَتِہَا وَ مَا فِیْہَا ، فَیُقَالُ لَہٗ : اُنْظُرْ اِلٰی مَا صَرَفَ اللّٰہُ عَنْکَ ۔ ثُمَّ یُفْرَجُ لَہٗ فُرْجَۃٌ قِبَلَ النَّارِ فَیَنْظُرُ اِلَیْہَا یُحَطَّمُ بَعْضُہَا بَعْضًا ، وَ یُقَالُ : ہٰذَا مَقْعَدُکَ مِنْہَا ، عَلَی الشَّکِّ کُنْتَ وَ عَلَیْہِ مِتَّ، وَ عَلَیْہِ تُبْعَثُ اِِنْ شَائَ اللّٰہُ ۔ ثُمَّ یُعَذَّبُ))۔رَوَاہُ اَحْمَد[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’گنہگار آدمی جب اپنی قبر میں اٹھا کر بٹھایاجاتا ہے تو بہت گھبرایا ہوا اور خوف زدہ ہوتا ہے۔ اس سے پوچھا جاتا ہے ’’تم (دنیا میں اللہ اور رسول کے بارے میں) کیا کہتے تھے؟‘‘ وہ کہتا ہے ’’ میں نے لوگوں کو جو کچھ کہتے سنا وہی کچھ میں بھی کہتا رہا۔‘‘ چنانچہ جنت کی طرف اس کے لئے ایک سوراخ کیا جاتا ہے وہ جنت کی رونقیں اور اس کی دوسری نعمتیں دیکھتا ہے تو اسے بتایا جاتا ہے ۔’’دیکھ یہ ہے وہ جنت ، جس سے اللہ نے تجھے محروم کر دیا ہے۔‘‘ پھر اس کے لئے جہنم کی طرف ایک سوراخ کیا جاتا ہے اور وہ اس کا نظارہ کرتا ہے جہنم کی آگ ایک دوسرے کو
Flag Counter