Maktaba Wahhabi

116 - 180
عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ قال:رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم((اِنِّیْ اَرَی مَا لاَ تَرَوْنَ،وَاَسْمَعُ مَا لاَ تَسْمَعُوْنَ،اِنَّ السَّمَائَ اَطَّتْ وَ حَقَّ لَہَا اَنْ تَئِطَّ مَا فِیْہَا مَوْضِعُ اَرْبَعِ اَصَابِعَ اِلاَّ ومَلَکٌ وَاضِعٌ جَبْہَتَہٗ سَاجِدًا لِلّٰہِ واللّٰہِ!لَوْ تَعْلَمُوْنَ مَا اَعْلَمُ،لَضَحِکْتُمْ قَلِیْلاً وَ لَبَکَیْتُمْ کَثِیْرًا وَ مَا تَلَذَّذْتُمْ بِالنِّسَائِ عَلَی الْفُرُشَاتِ۔ وَ لَخَرَجْتُمْ اِلَی الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُوْنَ اِلَی اللّٰہ))قَالَ اَبُوْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ وَاللّٰہ!لَوَدِدْتُ اَنِّیْ کُنْتُ شَجَرَۃً تُعْضَدُ۔رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (حسن) حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بے شک میں وہ چیزیں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے اور میں وہ کچھ سنتا ہوں جو تم نہیں سنتے۔ آسمان (اللہ کے خوف سے) چر چرا رہا ہے اور اسے چرچرانا ہی چاہئے ۔ اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے آسمان میں چار انگل جگہ (تقریباً تین انچ) ایسی نہیں جہاں کوئی فرشتہ اپنی پیشانی اللہ کے حضور رکھے سجدہ نہ کررہاہو، اگر تم وہ باتیں جان لو جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ بستروں پر بیویوں سے لطف اندوز نہ ہو سکتے اور اللہ کی پناہ طلب کرتے ہوئے میدانوں کی طرف نکل جاتے۔‘‘(حدیث کے راوی ) حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، کاش ! میں ایک درخت ہوتا جو کاٹ دیا جاتا۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 71 قبر سے زیادہ گھبراہٹ اور سختی والی اور کوئی جگہ نہیں۔ عَنْ عُثْمَان رضي اللّٰه عنه قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَارَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ اِلاَّ وَ الْقَبْرُ اَفْظَعُ مِنْہُ))۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2] (حسن) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’میں نے قبر سے زیادہ سختی اور گھبراہٹ والی جگہ کوئی نہیں دیکھی ۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter