Maktaba Wahhabi

115 - 180
الدَّجَّالِ وَقَالَ(( اَنَّکُمْ تُفْتَنُوْنَ فِیْ قُبُوْرِکُمْ))۔ رَوَاہُ النَّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عذاب قبر اور فتنہ مسیح دجال سے پناہ مانگا کرتے تھے اور فرماتے ’’تم لوگ قبروں میں آزمائے جاؤ گے ۔ ‘‘اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 68 رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عذاب قبر سے پناہ مانگی ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّھَا قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَرَبَّ اِسْرَافِیْلَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ حَرِّ النَّارِ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ))۔ رَوَاہُ النَّسَائِی [2] (صحیح) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا مانگی ہے ’’یا اللہ‘‘جبرائیل ‘ میکا ئیل اور اسرافیل کے رب !میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں آگ کی گرمی سے اور عذاب قبر سے ۔‘‘ اسے نسائی نے روایت کیا ہے ۔ مسئلہ 69 اگر لوگ عذاب قبر دیکھ لیں تو قبروں میں مردے دفن کرنا چھوڑ دیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ (( لَوْ لاَ اَنْ لاَّ تَدَافَنُوْا لَدَعَوْتُ اللّٰہَ اَنْ یُّسْمِعَکُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ )) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [3] حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ اگر (مجھے یہ خدشہ نہ ہوتا ) تم (اپنے مردے) دفن کرنا چھوڑ دو گے تو میں اللہ تعالی سے دعا کرتا کہ وہ تمہیں عذاب قبر (کی آوازیں) سنوا دے۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 70 اگر لوگ عذاب قبر دیکھ لیں تو ہنسیں کم روئیں زیادہ، عورتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا بھول جائیں اور بستیاں چھوڑ کر میدانوں اور جنگلوں میں جا بسیں۔
Flag Counter