Maktaba Wahhabi

183 - 186
خدمت میں حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور ایک کھجور چبا کر اس کے منہ میں ڈالی اس کے لئے برکت کی دعا فرمائی اور بچہ مجھے واپس کر دیا۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 244 پیدائش کے بعد لڑکے کا ختنہ کرنا بھی مسنون ہے۔ عَنْ اَبِیُ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَۃِ اَلْخِتَانُ وَالْاِسْتِحْدَادُ وَ نَتْفُ الْاِبِطِ وَ تَقْلِیْمُ الْاَظْفَارِ وَ قُصُّ الشَّوَارِبَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’پانچ باتیں فطرت سے ہیں1 ختنہ کرنا2زیر ناف بال صاف کرنا3 بغل کے بال اکھاڑنا4ناخن کاٹنا اور5 مونچھیں کتروانا۔‘‘ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 245 عبداللہ اور عبدالرحمن اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام ہیں۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِنَّ اَحَبَّ اَسْمَائِکُمْ اِلَی اللّٰہِ عَبْدُاللّٰہِ وَ عَبْدُالرَّحْمٰنِ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تمہارے ناموں میں سے اللہ کو سب سے زیادہ محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمٰن ہیں۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 246 برے نام بدل دینے چاہئیں۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اِنَّ ابْنَۃً لِعُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کَانَتْ یُقَالُ لَہٗ عَاصِیَۃُ فَسَمَّاہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم جَمِیْلَۃً۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ایک بیٹی کا نام عاصیہ (نافرمان) تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام جمیلہ (نیک سیرت اور خوبصورت )رکھ دیا ۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 247 اولاد کو دینی تعلیم دینا واجب ہے۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((طَلَبُ الْعِلْمُ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ
Flag Counter