Maktaba Wahhabi

132 - 186
آدَابُ الْمُبَاشَرَۃِ ہم بستری کے آداب مسئلہ 140 ہمبستری سے قبل درجہ ذیل دعا پڑھنی مسنون ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لَوْ اَنَّ اَحَدَکُمْ اِذَا أَرَادَ اَنْ یَأْتِیَ اَہْلَہٗ قَالَ ] بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰہُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَ جَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا[ فَاِنَّہٗ اَنْ یُقَدَّرَ بَیْنَہُمَا وَلَدٌ فِیْ ذٰلِکَ لَمْ یَضُرَّہٗ شَیْطَانٌ اَبَدًا)) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جب تم لوگوں میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آنے کا ارادہ کرے تویوں کہے ’’اللہ کے نام سے یااللہ!ہمیں شیطان سے دور رکھ اور اس چیزسے بھی شیطان کو دور رکھ جو تو ہمیں عطا فرمائے پس اگر ہمبستری کے دوران میاں بیوی کی قسمت میں اولاد لکھی ہے تو شیطان اسے کبھی ضرر نہیں پہنچا سکے گا۔‘‘اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 141 گناہ سے بچنے کی نیت سے بیوی سے صحبت کرنا باعث اجر و ثواب ہے۔ عَنْ اَبِیْ ذَرٍّ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ نَاسًا مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ لِلنَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! أَ یَأْتِیْ اَحَدُنَا شَہْوَتَہٗ وَ یَکُوْنُ لَہٗ فِیْہَا اَجْرٌ ؟ قَالَ (( أَرَأَیْتُمْ لَوْ وَضَعَہَا فِیْ حَرَامٍ أَ کَانَ عَلَیْہِ فِیْہَا وِزْرٌ ؟ فَکَذٰلِکَ اِذَا وَضَعَہَا فِی الْحَلاَلِ کَانَ لَہٗ اَجْرٌ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے بعض نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !جب ہم میں سے کوئی(اپنی بیوی سے ہمبستری کر کے)شہوت پوری کرتا ہے تو کیا اس کے لئے ثواب ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بتاؤ،اگر وہ حرام طریقے سے شہوت پوری
Flag Counter