Maktaba Wahhabi

133 - 186
کرے تواس پر گناہ ہو گا یا نہیں۔انہوں نے کہا ’’ہوگا۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’اسی طرح جب وہ حلال طریقے سے شہوت پوری کرتا ہے تو اس کے لئے ثواب ہے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 142 دوبارہ صحبت کرنے سے قبل وضو کرنا مستحب ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا اَتٰی اَحَدُکُمْ اَہْلَہٗ ثُمَّ اَرَادَ اَنْ یَعُوْدَ فَلْیَتَوَضَّأْ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس صحبت کرنے کے لئے آئے اور دو بارہ صحبت کرنا چاہے،تو اسے وضو کر لینا چاہئے۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 143 جمعہ کی رات صحبت کرنا مستحب ہے۔ عَنْ اَوْسِ بْنِ اَوْسٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنِ اغْتَسَلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَ غَسَّلَ وَ بَکَّرَ وَابْتَکَرَ وَ دَنَا وَاسْتَمَعَ وَ اَنْصَتَ کَانَ لَہٗ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ یَخْطُوْہَا اَجْرُ سَنَۃٍ صِیَامِہَا وَ قِیَامِہَا)) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور (بیوی سے صحبت کر کے اسے بھی)غسل کرائے،(جمعہ پڑھنے کے لئے)جلدی (مسجد میں)آئے اور خطبہ کے شروع میں شریک ہو،خطیب کے قریب بیٹھے،خطبہ غور سے سنے اور خاموش بیٹھا رہے تواسے (مسجد میں جانے اور آنے والے)ہر قدم کے بدلے میں ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کے برابر ثواب ملتا ہے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 144 بچے کو دودھ پلانے کے عرصہ میں بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے۔ عَنْ جُذَامَۃَ بِنْتِ وَہْبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : حَضَرْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ نَاسٍ وَ ہُوَ یَقُوْلُ : لَقَدْ ہَمَمْتُ اَنْ اَنْہٰی عَنِ الْغِیْلَۃِ فَنَظَرْتُ فِی الرُّوْمِ وَ فَارِسَ فَإِذَا ہُمْ یَغْلِبُوْنَ اَوْلاَدَہُمْ فَلاَ یَضُرُّ اَوْلاَدَہُمْ شَیْئًا ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3]
Flag Counter